Categories: عالمی

امریکی صدر جو بائیڈن وزیر اعظم مودی کی میزبانی کے لیے تیار

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن(US President Joe Biden) آئندہ ہفتے کواڈ ممالک (امریکہ، ہندوستان، جاپان، آسٹریلیا) کے لیڈروں کی جسمانی موجودگی کے ساتھ پہلے کواڈ سمٹ(Quad Summit) کی میزبانی کریں گے۔ وزیر اعظم نریندرمودی(Narendra Modi)، امریکی صدر جو بائیڈن(Joe Biden)، آسٹریلیائی وزیر اعظم اسکاٹ ماریسن(Scott Morrison) اور جاپان کے وزیر اعظم یوشیہدے سگا(Yoshihide Suga) کے سمٹ میں کواڈ کے کام کاج کو نئی رفتار دینے کے لئے وسیع تبادلہ خیال کرنے کی امید ہے۔

پی ٹی آئی-بھاشا کے مطابق، وزیر اعظم مودی کے واشنگٹن جانے کا امکان ہے۔ اس دوران ان کا نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرنے اور 24 ستمبر کو کواڈ سمٹ میں حصہ لینے کے علاوہ امریکی صدر جوبائیڈن کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کرنے کا پروگرام ہے۔

ہندوستان کی طرف سے حالانکہ نریندر مودی کے سفر کے ساتھ ساتھ کواڈ سمٹ کے بارے میں کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم مودی کے امریکی سفر کی تیاریوں کے تحت ہندوستان اور امریکہ نے کئی میٹنگیں کیں اور ایسی اطلاع ہے کہ یہ موضوع غیر ملکی سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا کی حال کے واشنگٹن سفر کے دوران بھی اٹھا تھا۔

امریکہ – ہند بحرالکاہل خطے میں عملی تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ گروپ بندی کے لیے واشنگٹن کے عزم کے بارے میں ایک مضبوط اشارہ دینے کے لئے کواڈ کے رہنماؤں کی ذاتی موجودگی کے ساتھ سربراہی اجلاس منعقد کرنے پر غور کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے مارچ میں کواڈ لیڈروں کے پہلے سمٹ کی ڈیجیٹل طریقے سے میزبانی کی تھی، جس میں انڈو پیسیفک خطے کا عزم، آزاد، کھلی، شمولیت، جمہوری اقدار سے وابستہ تھا جو زبردستی قبضے جیسی رخنہ اندازی سے آزاد ہو۔ اسے ایک طرح سے چین کے لئے پیغام کے طور پر دیکھا گیا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago