Categories: عالمی

مشکل کی گھڑی میں امریکی صدر جو بائیڈن نے پی ایم مودی کو کیایاد ، جانیں انہوں نے ہندوستان کے بارے میں کیا کہا؟

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
امریکی صدر جو بائیڈن سب سے پہلے ہندوستان کو مشکل کی گھڑی میں یاد کرتے ہیں۔ بائیڈن نے کورونا وبا کے دوران سپلائی سسٹم کے کمزور ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستان اور برازیل کا حوالہ دیا۔ جو بائیڈن نے امریکہ میں بنی چھوٹی پنسل کے لیے برازیل اور امریکہ سے آنے والے خام مال کا حوالہ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ پنسل کے لیے لکڑی برازیل سے آتی ہے جب کہ اس کے گریفائٹ کے لیے ہمیں ہندوستان پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جو بائیڈن نے کہا کہ ’یہ سپلائی چینز پیچیدہ ہیں۔ ایک پنسل لے لو، کیونکہ یہ لکڑی برازیل سے اور گریفائٹ انڈیا سے منگوائی جاتی ہے۔ اس کے بعد اسے امریکہ کی ایک فیکٹری میں تیار کیا جاتا ہے اور پھر ایک پنسل مل جاتی ہے۔ یہ تھوڑا سا عجیب ہے، لیکن یہ حقیقت ہے۔‘ عالمی سپلائی چینز کے اثرات کے نتیجے میں کرسمس سے قبل مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور ان کی نقل و حرکت میں طویل تاخیر ہوئی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جو بائیڈن نے امریکہ کی بندرگاہوں، ہوائی اڈوں اور ریل مال بردار ٹرینوں کو جدید بنانے کا وعدہ کیا تاکہ امریکی کمپنیوں کے لیے اپنے سامان کی مارکیٹنگ میں آسانی ہو اور سپلائی چین کے مسائل کو ختم کیا جا سکے۔ جو بائیڈن نے کہا کہ <span dir="LTR">COVID-19</span>وبائی مرض سے پہلے سپلائی چین کبھی اتنا متاثر نہیں ہوا تھا۔جس کی وجہ سے چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور ان کی سپلائی میں کافی تاخیر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ 'سادہ الفاظ میں، سپلائی چین ایک پروڈکٹ کا سفر ہے جب تک کہ یہ آپ تک نہ پہنچ جائے۔ ایک پروڈکٹ کی تیاری کے لیے خام مال، مزدوری سمیت بہت سی چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago