واشنگٹن، 10 مارچ ( انڈیا نیرٹیو)
امریکا نے بھارت اور پاکستان کے درمیان سفارت کاری کے دروازے دوبارہ کھولنے کے لئے حمایت کا اظہار کیا ہے۔ امریکہ نے کہا ہے کہ وہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ’’تعمیری بات چیت‘‘ کی حمایت کرتا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تنازعات کے حل کے لیے امریکہ تعمیری مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازعات کے حل کے لیے سفارتی اقدام ہونا چاہیے اور امریکہ اس سفارت کاری کی حمایت کرتا ہے۔
امریکی کردار کی وضاحت کرتے ہوئے، نیڈ پرائس نے کہا کہ امریکہ ایک پارٹنر کے طور پرکسی بھی طرح سے مناسب لگنے والے عمل کی حمایت کا خواہشمند ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس معاملے میں فیصلہ بھارت اور پاکستان کو خود کرنا ہوگا۔ نیڈ پرائس نے کہا کہ مذاکرات یا سفارتی اقدامات کے طریقہ کار پر کوئی بھی فیصلہ یا شروعات کرنے میں امریکہ کا کردار نہیں ہے ۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان روابط کے طریقوں کا تعین ان دونوں ممالک کو ہی کرنا ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…