عالمی

امریکہ میں موسم سرما کا بدترین طوفان، ہلاکتوں کی تعداد22 ہوگئی

واشنگٹن،25دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

امریکا میں موسمِ سرما کا بدترین طوفان جاری ہے، اب تک برف باری کے باعث مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 22 ہو گئی ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق موسمِ سرما کے بدترین طوفان کی وجہ سے امریکہ بھر میں تقریباً ساڑھے 5 لاکھ افراد کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

نارتھ کیرولائنا اور دیگر ریاستوں کے کچھ شہروں میں بجلی کی طلب بڑھنے پر بلیک آؤٹ ہو گیا ہے۔امریکہ کی مختلف ریاستوں میں 2800 پروازیں منسوخ جبکہ 6600 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

اٹلانٹا، شکاگو، ڈینور، نیو یارک کے ایئر پورٹس پر مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق برف باری سے امریکی ریاست نیویارک سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے، شہر بفالو میں 2 فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے، صورتِ حال کے پیشِ نظر بفالو کی ایری جھیل کے کنارے واقع کاؤنٹی میں نیشنل گارڈز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

امریکا کے وسطی اور مشرقی حصّوں میں سرد موسم کی یہ صورتِ حال ہفتے کے اختتام تک جاری رہنے کا امکان ہے۔امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں اگلے ہفتے سے درجہ حرارت معمول پر ا?نا شروع ہو گا۔

دوسری جانب کینیڈا کے مختلف حصّوں میں بھی شدید سرد موسم ہونے پر وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق اونٹاریو اور کیوبیک صوبوں میں لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں۔وینکوور، ٹورنٹو اور مونٹریال کے ایئر پورٹس پر سیکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں جب کہ ٹرین سروس بھی متاثر ہوئی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago