Urdu News

سعودی عرب میں ویکسین لگوانا ضروری قرار

سعودی عرب میں ویکسین لگوانا ضروری قرار

سعودی عرب میں ویکسین لگوانا ضروری قرار

سعودی عرب میں تمام سرکاری و نجی اداروں، تعلیمی اداروں ، تقریبات اور تجارتی سرگرمیوں میں شرکت کے لیے ویکسین لگوانا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ڈیوٹی دینے یا کام کرانے کے لیے وہی لوگ جاسکیں گے جو ویکسین لے چکے ہوں جب کہ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کے لیے بھی ویکسین لازمی ہوگی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے بین الاقوامی پروازوں کو بھی 17مئی سے بحال کردیا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی یہ شرط بھی عائد کردی ہے کہ سعودی عرب میں انہیں لوگوں کو داخلے کی اجازت ہوگی جنہوں نے ویکسین لگوا رکھی ہوگی۔ لیکن بھارت سے آنے والی پروازوں کو ابھی بھی اجازت نہیں ملی ہے۔ اس لئے کہ وہاں پر کورونا وائرس نے قہر برپا رکھا ہے۔

کویت میں تمام ہوائی اڈے، بندرگاہیں کھولنے کا فیصلہ

کویتی حکومت کی جانب سے تمام ہوائی اڈوں سمیت، تمام بندرگاہوں کو مکمل طور پر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کویتی نائب وزیراعظم، وزیر دفاع اور سپریم کمیٹی برائے کورونا ایمرجنسی کے چیئرمین شیخ حماد جابرالعلی نے ایک ماہ کے دوران مکمل طورپر کھول دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ آئندہ ہفتے موجودہ صورت حال پر اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں دیگر فیصلے بھی کئے جائیں گے۔

Recommended