Urdu News

عمران کی گرفتاری کے بعد پاکستان بھر میں تشدد،اسلام آباد میں امتناعی احکامات نافذ

پاکستان بھر میں تشدد

مظاہرین لاہور میں آرمی کمانڈر کی رہائش گاہ اور راولپنڈی میں آرمی ہیڈ کوارٹر کے احاطے میں گھس گئے،سرگودھا، پشاور ، لاہور اور مردان میں کور کمانڈر ہیڈ کوارٹرز پر بڑے حملے

 پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد میں احتجاج کیا اور ہنگامہ کیا۔ جس کے بعد پاکستان پولیس نے شہر میں امتناعی احکامات نافذ کر دیے ہیں۔ مظاہرین لاہور میں آرمی کمانڈرز کی رہائش گاہ اور راولپنڈی میں آرمی ہیڈ کوارٹر کمپاؤنڈ میں داخل ہو گئے۔

عمران خان کے حامیوں نے پاک فوج کے راولپنڈی ہیڈ کوارٹر میں توڑ پھوڑ کی اور کور کمانڈر ہاؤس کو آگ لگا دی۔ دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اور پاک فوج کوشرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیا گیا ہے۔ لاہور کینٹ میں عمران خان کے حامیوں نے کور کمانڈر کے گھر پر حملہ کر دیا۔ سرگودھا ، پشاور ، لاہور اور مردان میں کور کمانڈر ہیڈ کوارٹرز پر بڑے حملے ہوئے ہیں۔

پاکستان میں مظاہرین سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد لاہور میں آرمی کمانڈرز کی رہائش گاہ اور راولپنڈی میں آرمی ہیڈ کوارٹر کمپاؤنڈ میں داخل ہو گئے۔ کے پی کے کے عمران خان کے حامیوں کے ایک بڑے پٹھان گروپ نے اسلام آباد اور راولپنڈی کی طرف پی ایم ہاؤس ، جی ایچ کیو ، آئی ایس آئی کے دفاتر ، کور کمانڈر ہاؤس ، 111 بریگیڈ اور سی ایم ہاؤس پر حملہ کرنے کے لیے ہتھیاروں کے ساتھ مارچ شروع کر دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے عمران خان کی گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے معاملے کا ازخود نوٹس لے لیا۔ انہوں نے اسلام آباد پولیس کے سربراہ اور سیکریٹری داخلہ کو 15 منٹ میں طلب کر لیا۔

Recommended