چینی پولیس کی جانب سے کورونا لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج کی کوریج کرنے والے برطانوی نشریاتی ادارے کے صحافی کو حراست لے لیا گیا۔خبرایجنسی کے مطابق گزشتہ روز شنگھائی سمیت چین کے متعدد شہروں میں کورونا پابندیوں کے خلاف لوگوں نے احتجاج کیا۔شنگھائی پولیس نے مظاہرین سے جھڑپوں کے دوران احتجاج کَور کرنے والے برطانوی نشریاتی ادارے کے ایک صحافی سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا۔شنگھائی پولیس نے برطانوی نشریاتی اداراے کے صحافی کو احتجاج کوَر کرنے پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
خبر ایجنسی کے مطابق چین میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جب کہ گزشتہ روز بھی چین میں ریکارڈ 40 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چین میں کورونا کیسز بڑھنے پر کورونا پابندیوں میں اضافے کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں، مظاہرین نے کورونا پابندیوں کے خلاف نعرے لگائے اور پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا، پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔شنگھائی میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاؤڈ اسپیکر پر اعلانات کیے، علاقہ خالی نہ کرنے پر پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا۔