وزیر اعظم جناب نریندر مودی سویڈن کے وزیر اعظم عزت مآب اسٹیفن لووین کے ساتھ پانچ مارچ 2021 کو ورچوئل سربراہ میٹنگ کریں گے۔ 2015 کے بعد سے دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پانچویں بات چیت ہوگی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی اپریل 2018 میں پہلی انڈیا نورڈک سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لئے اسٹاک ہوم گئے تھے۔ وزیر اعظم اسٹفن لووین خصوصی میک ان انڈیا ویک کے لئے فروری 2016 میں ہندوستان آئے تھے۔ اس سے پہلے دونوں رہنما ستمبر 2015 میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے دوران ملے تھے۔ اپریل 2020 میں دونوں وزراء اعظم کے درمیان کووڈ 19 عالمی وبا کے سبب پیدا حالات پر ٹیلی فون پر بات ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ سویڈن کے سولہویں شاہ عالی جناب کارل گستاف اور ملکہ سلویا دسمبر 2019 میں ہندوستان کے دورے پر آئے تھے۔
ہندوستان اور سویڈن کے درمیان جمہوریت ، آزادی ، تکثیریت اور اصولوں پر مبنی بین الاقوامی موقف کے یکساں اقدار پر مبنی گرم جوشی دوستانہ تعلقات ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری اختراع۔ سائنس اور ٹکنالوجی کے علاوہ تحقیق و ترقی کے شبعوں میں بہت قریبی تعاون واشتراک ہے۔250 کے قریب سویڈش کمپنیاں ہندوستان میں مختلف شعبوں مثلاً صحت اور لائف سائنس، گاڑیاں تیار کرنے کی صنعت ، صاف ستھری ٹکنالوجی ، دفاع، بھاری مشینیں اور آلات میں سرگرم ہیں۔ ہندوستان کی تقریباً 75 کمپنیاں سویڈن میں سرگرم ہیں۔
سربراہ میٹنگ کے دوران دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت کریں گے اور کووڈ کے بعد کے دور میں اشتراک میں مزید اضافے سمیت علاقائی اور عالمی امور پر تبادلۂ خیال کریں گے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی سویڈن کے وزیر اعظم عزت مآب اسٹیفن لووین کے ساتھ پانچ مارچ 2021 کو ورچوئل سربراہ میٹنگ کریں گے۔ 2015 کے بعد سے دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پانچویں بات چیت ہوگی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی اپریل 2018 میں پہلی انڈیا نورڈک سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لئے اسٹاک ہوم گئے تھے۔ وزیر اعظم اسٹفن لووین خصوصی میک ان انڈیا ویک کے لئے فروری 2016 میں ہندوستان آئے تھے۔ اس سے پہلے دونوں رہنما ستمبر 2015 میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے دوران ملے تھے۔ اپریل 2020 میں دونوں وزراء اعظم کے درمیان کووڈ 19 عالمی وبا کے سبب پیدا حالات پر ٹیلی فون پر بات ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ سویڈن کے سولہویں شاہ عالی جناب کارل گستاف اور ملکہ سلویا دسمبر 2019 میں ہندوستان کے دورے پر آئے تھے۔
ہندوستان اور سویڈن کے درمیان جمہوریت ، آزادی ، تکثیریت اور اصولوں پر مبنی بین الاقوامی موقف کے یکساں اقدار پر مبنی گرم جوشی دوستانہ تعلقات ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری اختراع۔ سائنس اور ٹکنالوجی کے علاوہ تحقیق و ترقی کے شبعوں میں بہت قریبی تعاون واشتراک ہے۔250 کے قریب سویڈش کمپنیاں ہندوستان میں مختلف شعبوں مثلاً صحت اور لائف سائنس، گاڑیاں تیار کرنے کی صنعت ، صاف ستھری ٹکنالوجی ، دفاع، بھاری مشینیں اور آلات میں سرگرم ہیں۔ ہندوستان کی تقریباً 75 کمپنیاں سویڈن میں سرگرم ہیں۔
سربراہ میٹنگ کے دوران دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت کریں گے اور کووڈ کے بعد کے دور میں اشتراک میں مزید اضافے سمیت علاقائی اور عالمی امور پر تبادلۂ خیال کریں گے۔