Urdu News

ہندوستان اور فجی کے درمیان ویزا میں چھوٹ، بڑھے گا دونوں ممالک کے درمیان تعاون

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور فجی کے وزیراعظم سٹیوینی رابوکا

فجی کے وزیراعظم اور بھارتی وزیر خارجہ نے معاہدے پر دستخط کیے

فجی نے ہندوستان اور چین کے ساتھ پرانی شراکت داری کو جاری رکھنے کا اعلان کیا

سووا،16 فروری (انڈیا نیرٹیو)

 ہندوستان اور فجی کے درمیان ویزامیں چھوٹ دینے پر اتفاق ہوا ہے۔ فجی میں 12 ویں عالمی ہندی کانفرنس میں شرکت کرنے گئے بھارت کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور فجی کے وزیراعظم سٹیوینی رابوکا نے اس معاہدے پر دستخط کرنے کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان مزید تعاون بڑھانے کی بات کہی۔

فجی کے وزیراعظم کے ساتھ معاہدے پر دستخط سے دونوں ممالک کے درمیان ویزے میں چھوٹ کی راہ کھل گئی۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے ان شہریوں کو ویزا حاصل کرنے سے استثنیٰ حاصل ہو گا جن کے پاس سفارتی اور کام سے متعلق پاسپورٹ ہیں۔ اس سے فجی جانے والے ہندوستانیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ معاہدے سے دونوں ممالک کے شہریوں کے درمیان سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔

معاہدے کے بعد بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت اور فجی تاریخی اور ثقافتی طور پر بہت قریبی ملک ہیں۔ ہندوستان اور فجی کے عوام سے عوام کے تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہت پرانے بھی ہیں۔ صحت، تعلیم اور زراعت جیسے قومی تعمیر کے شعبوں میں فجی کی مدد کرنا ہندوستان کے لیے خوشی کی بات ہے۔ ہندوستان نے فجی کی گنے کی صنعت میں کام کیا ہے۔

اب ہندوستان چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کو قابل تجدید توانائی اور آئی ٹی سپورٹ فراہم کرنے پر بھی غور کر رہا ہے۔ فجی قدرتی آفات کا شکار ہے اور ہندوستان ہمیشہ اس کے مشکل وقت میں فجی کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ بھارت نے کورونا جیسے وقت میں فجی کی مدد کی اور ویکسین دوستی کے تحت ایک لاکھ ویکسین کی خوراکیں فجی کو بھیجی گئی تھیں۔

Recommended