Urdu News

امریکہ کے سکریٹری برائے دفاع کا دورۂ بھارت

Secretary of Defence of United States of America, General Lloyd J Austin

  ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے سکریٹری برائے دفاع، جنرل لائیڈ جے آسٹن 19 سے 21 مارچ کے دوران بھارت کا دورہ کریں گے۔ توقع کی جاتی ہے کہ اپنے اس دورے کے دوران، سکریٹری آسٹن وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ اور حکومت ہند کے دیگر سینئر عہدیداران سے ملاقات کریں گے۔

دونوں جانب سے باہمی دفاعی تعاون کو مزید مستحکم بنانے ، علاقائی سلامتی  سے متعلق چنوتیوں ، اور ایک آزاد، کھلے اور مبنی بر شمولیت بھارت ۔ پیسفک خطے میں مشترکہ مفادات پر تبادلہ خیالات کیے جانے کی توقع  ہے۔ دفاعی تعاون سے متعلق گفت و شنید میں اس بات پر توجہ دی جائے گی کہ دونوں ممالک  فوج سے فوج کے درمیان تعاون  ، دفاعی تجارت اور صنعتی تعاون کو کیسے مضبوط کر سکتے ہیں۔

بیرونی ممالک کے اپنے پہلے دورے کے جزو کے طور پر سکریٹری آسٹن کا بھارت کا دورہ، بھارت ۔ امریکہ کلیدی شراکت داری کی مضبوطی پر زور دیتا ہے۔ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے سکریٹری برائے دفاع، جنرل لائیڈ جے آسٹن 19 سے 21 مارچ کے دوران بھارت کا دورہ کریں گے۔ توقع کی جاتی ہے کہ اپنے اس دورے کے دوران، سکریٹری آسٹن وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ اور حکومت ہند کے دیگر سینئر عہدیداران سے ملاقات کریں گے۔

دونوں جانب سے باہمی دفاعی تعاون کو مزید مستحکم بنانے ، علاقائی سلامتی  سے متعلق چنوتیوں ، اور ایک آزاد، کھلے اور مبنی بر شمولیت بھارت ۔ پیسفک خطے میں مشترکہ مفادات پر تبادلہ خیالات کیے جانے کی توقع  ہے۔ دفاعی تعاون سے متعلق گفت و شنید میں اس بات پر توجہ دی جائے گی کہ دونوں ممالک  فوج سے فوج کے درمیان تعاون  ، دفاعی تجارت اور صنعتی تعاون کو کیسے مضبوط کر سکتے ہیں۔

بیرونی ممالک کے اپنے پہلے دورے کے جزو کے طور پر سکریٹری آسٹن کا بھارت کا دورہ، بھارت ۔ امریکہ کلیدی شراکت داری کی مضبوطی پر زور دیتا ہے۔

Recommended