عالمی

پوتن نے مغربی ممالک کو سنائی کھری کھوٹی

پوتن نے مغربی ممالک کو سنائی کھری کھوٹی، کہا- ان ممالک نے ہندوستان اور افریقہ کو لوٹا

ماسکو، یکم اکتوبر (ہ س)۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے جمعہ کو یوکرین کے ساتھ جنگ میں جیتنے والے چار علاقوں لوہانسک، ڈونیسک. روس صدر ولادیمیر پوتن کھیرسان اور زاپروژیا کو روس میں شامل کر لیا۔ اس کے ساتھ ہی روس نے اب یوکرین کے 15 فیصد حصے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ اس خوشی میں کریملن میں منعقدہ ایک عظیم الشان پروگرام میں پوتن نے مغربی ممالک کو جم کر کھری کھوٹی سنائی۔ انہوں نے کہا کہ ان ممالک نے بھارت اور افریقہ جیسے ممالک کو جم کر لوٹا ہے۔

صدر پوتن نے کہا، ان ممالک نے غلاموں کی تجارت کی۔ مقامی امریکیوں کا قتل کیا۔ ہندوستان اور افریقہ جیسے ممالک کو لوٹا۔ برطانیہ اور فرانس نے چین کے خلاف جنگ کی۔ تمام ممالک کو نشے میں جھونک دیا۔ پورے گروپ کو جان بوجھ کر انتہا پسند بنا دیا۔ زمین اور وسائل کو بچانے کے لیے جانوروں کی طرح انسانوں کا شکار کیا۔ یہ انسان کی فطرت، سچائی، آزادی اور انصاف کے خلاف ہے۔

پوتن کی تقریر کے دوران زاپرژیا سے خوفناک خبر آئی

انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک اپنے مفاد کے لیے کسی بھی دوسرے ملک میں حکومت مخالف تحریکوں کو ہوا دیتے ہیں۔ وہاں کی حکومتیں گرانے کی فراق میں رہتے ہیں۔ یہ کتنا بڑا تضاد ہے کہ مغرب نے سچائی، آزادی اور انصاف کی قیمت پر ہندوستان جیسے ملک کو لوٹا۔ مغرب نے اپنی نوآبادیاتی پالیسی کا آغاز قرون وسطیٰ میں کیا تھا۔

پوتن کی تقریر کے دوران زاپرژیا سے خوفناک خبر آئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کو جب روس زاپروژیا کو اپنا حصہ بنا رہا تھا .تو اس کے فوجی شہر پر روس صدر ولادیمیر پوتن حملہ کر رہے تھے۔

یوکرین حکومت کے مطابق روسی حملے میں 30 افراد ہلاک اور 88 زخمی ہوگئے۔ زاپروژیا کے علاقائی گورنر اولیکزاندر استارکھ نے بتایا کہ لوگوں کا ایک قافلہ .روس کے زیر کنٹرول علاقے کی طرف بڑھ رہا تھا۔ اسی دوران روسی افواج نے حملہ کیا

پاکستان ٹرائیکا اجلاس میں افغانستان کے لیے انسانی امداد کا خواہاں، کیا پاکستان کی منشا افغان کو نیست و نابود کرنا ہے؟

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago