عالمی

ترکی میں صدر اور پارلیمانی انتخابات کے لیے جاری ہےووٹنگ، جانیے تفصیلات

انقرہ،14مئی (انڈیا نیرٹیو)

 ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔صدارتی انتخاب میں ترک صدر اردوان اور اپوزیشن رہنما کمال قلیچ داراوغلو کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

ترکیہ کی تاریخ میں پہلی بار 24 پارٹیاں اور 151 آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ترکیہ اور ترکیہ سے باہر مقیم ساڑھے 6 کروڑ سے زائد ووٹرز رائے شماری میں حصہ لے رہے ہیں۔ترک میڈیا کے مطابق صدارتی امیدوار کو کامیابی کے لیے 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرنا ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق فیصلہ نہ ہوسکا تو زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے دو امیدواروں کے درمیان 28 مئی کو دوبارہ مقابلہ ہو گا۔انتخابات سے قبل ترک صدر اور ان کے حامیوں نے تاریخی آیا صوفیہ مسجد میں نماز ادا کی اور کامیابی کے لیے دعائیں مانگی۔

واضح ہو کہ ترکیہ کا یہ انتخاب کئی معنوں میں بہت اہم ہونے والا ہے، کیوں کہ گزشتہ بیس برسوں سے اقتدار پر قابض رجب طیب اردگان کی ساخت داو پر ہے۔ یہ سب سے زیادہ دل چسپی پہلو ہے، دیکھنے والی بات یہ ہے کہ ترکیہ کی عوام اپنا قائد کسے تسلیم کرتی ہے؟ کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا البتہ موجودہ صدر کے لیے یہ الیکشن آسان نہیں ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago