Urdu News

ہمسایوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کی اجازت نہیں دی: طالبانی وزیر دفاع

ہمسایوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کی اجازت نہیں دی: طالبانی وزیر دفاع

کابل ،17 فروری

اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے، طالبان  کے  وزیر دفاع  نے کہا کہ  ہم نے کسی کو بھی پاکستان-افغانستان سرحد پر باڑ لگانے کی اجازت نہیں دی ہے۔یہ بیان  اس وقت سامنے آیا ہے جب طالبان نے ڈیورنڈ لائن کو افغانستان اور پاکستان کے درمیان  'سرکاری' سرحد کے طور پر تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ گزشتہ اگست میں کابل کے سقوط کے بعد سرحد پر طالبان اور پاک سکیورٹی فورسز کے درمیان اکثر جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔

اپنے تازہ ترین انٹرویو میں ملا یعقوب مجاہد نے کہا کہ دوحہ معاہدے کے مطابق ہم کسی کو اپنی زمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ہم اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔یعقوب مجاہد نے کہا ہے کہ سرحد پر باڑ لگانا ایک پیچیدہ مسئلہ ہے۔ سابق افغان حکومت نے پاکستان کو سرحد پر باڑ لگانے کی اجازت دی تھی۔ باڑ نے سرحد کے کچھ حصے کو ڈھانپ لیا ہے۔ ایک بہت چھوٹا سا علاقہ بغیر باڑ کے رہ گیا ہے۔ ابھی تک ہم نے سرحد پر باڑ لگانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

گزشتہ چند ہفتوں میں، پاکستان اور طالبان کے درمیان دو طرفہ تعلقات ڈیورنڈ لائن اور سرحد پار سے ہونے والی "دہشت گردی کی سرگرمیوں" کے معاملے پر مخالفانہ رخ اختیار کر رہے ہیں۔واشنگٹن میں قائم گروپ گلوبل سٹریٹ ویو نے کہا ہے کہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت پر افغان آبادی اور عبوری طالبان کابینہ میں بڑھتی ہوئی بے چینی کے آثار ہیں۔

Recommended