Categories: عالمی

ہمسایوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کی اجازت نہیں دی: طالبانی وزیر دفاع

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کابل ،17 فروری</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے، طالبان  کے  وزیر دفاع  نے کہا کہ  ہم نے کسی کو بھی پاکستان-افغانستان سرحد پر باڑ لگانے کی اجازت نہیں دی ہے۔یہ بیان  اس وقت سامنے آیا ہے جب طالبان نے ڈیورنڈ لائن کو افغانستان اور پاکستان کے درمیان  'سرکاری' سرحد کے طور پر تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ گزشتہ اگست میں کابل کے سقوط کے بعد سرحد پر طالبان اور پاک سکیورٹی فورسز کے درمیان اکثر جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اپنے تازہ ترین انٹرویو میں ملا یعقوب مجاہد نے کہا کہ دوحہ معاہدے کے مطابق ہم کسی کو اپنی زمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ہم اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔یعقوب مجاہد نے کہا ہے کہ سرحد پر باڑ لگانا ایک پیچیدہ مسئلہ ہے۔ سابق افغان حکومت نے پاکستان کو سرحد پر باڑ لگانے کی اجازت دی تھی۔ باڑ نے سرحد کے کچھ حصے کو ڈھانپ لیا ہے۔ ایک بہت چھوٹا سا علاقہ بغیر باڑ کے رہ گیا ہے۔ ابھی تک ہم نے سرحد پر باڑ لگانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
گزشتہ چند ہفتوں میں، پاکستان اور طالبان کے درمیان دو طرفہ تعلقات ڈیورنڈ لائن اور سرحد پار سے ہونے والی "دہشت گردی کی سرگرمیوں" کے معاملے پر مخالفانہ رخ اختیار کر رہے ہیں۔واشنگٹن میں قائم گروپ گلوبل سٹریٹ ویو نے کہا ہے کہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت پر افغان آبادی اور عبوری طالبان کابینہ میں بڑھتی ہوئی بے چینی کے آثار ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago