Urdu News

ہم اسرائیل۔ فلسطین ڈائیلاگ دوبارہ شروع کرنا چاہتے ہیں: اسرائیلی صدر

اسرائیل۔ فلسطین

انقرہ،13جولائی(انڈیا نیرٹیو)

عالمی دباؤ اور حالیہ فلسطین اسرائیل جنگ کے پس منظر میں اسرائیل کے صدر اسحاق ہرتزوگ نے فلسطین کے صدر محمود عباس کے لیے پیغام میں کہا ہے کہ ہم دونوں فریقین کے مابین دوبارہ سے ڈائیلاگ شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطین کے صدر محمود عباس نے7 جولائی کو حلف اٹھا کر باقاعدہ فرائض کا آغاز کرنے پر مسٹر ہرتزوگ کو ٹیلی فون کر کے مبارکباد پیش کی۔

مسٹر ہرتزوگ نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ''آج شام میں نے فلسطین کے صدر محمود عباس کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں آگاہ کیا ہے کہ میں بھی سابقہ اسرائیلی صدور کی طرح فلسطین اور اسرائیل کے درمیان دوبارہ سے ڈائیلاگ کے آغاز اور ان کے دوام کا ارادہ رکھتا ہوں۔

مسٹر ہرتزوگ نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ یہ ڈائیلاگ تعلقات کے فروغ میں اور دونوں عوام کے درمیان امن کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔فلسطین کی خبر رساں ایجنسی وافا کے مطابق ہرتزوگ کے ساتھ مذاکرات میں صدر عباس نے غزہ، دریائے اردن کے مغربی کنارے اور بیت المقدس میں پائیدار امن کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ مسٹر عباس نے کہا ہے کہ جامع اور پائیدار امن کی تعمیر کے لیے ایسے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے کو جو مذاکرات کے لیے الزم شرائط کی تشکیل کریں۔

اسرائیل کے چینل 12 ٹیلی ویژن نے اس سے قبل کی خبروں میں فلسطین کے صدر محمود عباس کے، فلسطین۔ اسرائیل امن مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے لئے، مطالبات کی فہرست تیار کرنے کا دعوی کیا تھا۔واضح رہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات اسرائیل کی طرف سے، 1967 کی سرحدوں کی طرف واپسی، جبری ہجرت کرنے والے فلسطینیوں کی واپسی اور غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر بند کرنے کی شرائط قبول نہ کئے جانے کی وجہ سے اپریل 2014 میں منجمد ہو گئے تھے۔

Recommended