عالمی

ہم نے صرف دہشت گردی کے بیج بوئے،پاکستان وزیردفاع کا پارلیمنٹ میں اعتراف

خواجہ آصف نے کہا کہ ایسے حملے بھارت یا اسرائیل میں بھی نہیں ہوتے

پشاور کی مسجد میں دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستانی وزیر دفاع نے دہشت گردی کے بیج بونے کی حقیقت تسلیم کر لی ہے۔ پارلیمنٹ کے اندر اس اعتراف کے ساتھ ہی پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اس طرح کے حملے بھارت یا اسرائیل میں بھی نہیں ہوتے۔

دو روز قبل پشاور کی مسجد پر خودکش حملے میں 93 افراد جاں بحق اور دو سو سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ اس معاملے پر پاکستانی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ‘ہندوستان یا اسرائیل میں نمازیوں پر حملے نہیں ہوتے بلکہ پاکستان میں ایسا ہو رہا ہے’۔ انہوں نے کہا کہ اب ملک دہشت گردی کے خلاف متحد ہو جائے۔

پاکستان کے وزیر دفاع نے کہا کہ ‘ہمیں اپنے گھر کو ترتیب دینے کی ضرورت ہے’۔ انہوں نے کہا کہ 2010 میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کے دوران یہ جنگ سوات سے شروع ہوئی تھی اور 2017 میں پاکستان مسلم لیگ نواز کی حکومت کے دوران اس کا خاتمہ ہوا اور کراچی سے سوات تک امن قائم ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے دہشت گردی پر کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ وزیر دفاع نے دہشت گردی پھیلانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں زیادہ نہیں کہوں گا، صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہم نے دہشت گردی کے بیج بوئے تھے‘۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago