Urdu News

کورونا پر جلد قابو پالیں گے: عالمی ادارہ صحت

We will soon control on Corona WHO

نیو یارک ،28جنوری (انڈیا نیرٹیو)

چین میں عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کی جانب سے کورونا کی ابتدا اور اس کی شروعات کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے ،اس دوران عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ ہے وہ جلد ہی کورونا وبا پر مکمل طور پر قابو پا لیں گے ۔

میڈیا ذرائع کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا پر جلد قابو پالیں گے۔اس دوران عالمی ادارہ صحت نے غریب ممالک میں کوورونا ویکسین کی رسائی کے سلسلے میں تشویش کا اطہار بھی کیا ہے ۔

ادارے کے جانب سے کہا گیا ہے کہ ہمیں آپس میں نہیں وائرس کے خلاف جنگ لڑنا ہوگی۔ڈبلیو ایچ کا کہنا تھا کہ امیر ممالک اپنی عوام کو ویکسین کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں، غریب ممالک تاحال کورونا ویکسین کی پہلی خوراک کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ 8 لاکھ 39 ہزار 430 سے زائد ہوگئی جب کہ اس موذی وائرس سے اموات 21 لاکھ 67 ہزار سے بڑھ چکی ہیں۔

Recommended