عالمی

گروپ 7 ممالک  نے ہندوستان کی جی20 صدارت کی حمایت میں کیا کہا؟

نئی دہلی،14؍ دسمبر

جی۔7مالک کے رہنماؤں نے ہندوستان کی G20 صدارت کی حمایت کی ہے اور ایک مساوی دنیا کے تئیں وعدوں کا اعادہ کرتے ہوئے بڑے نظامی چیلنجوں اور فوری بحرانوں سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا عہد کیا ہے۔

ہندوستان نے باضابطہ طور پر 1 دسمبر کو   جی۔ 20 کی صدارت سنبھالی ہے ۔ ریاستوں/حکومتوں کے سربراہان کی سطح پر اگلی جی20 لیڈروں کی چوٹی کانفرنس 9 اور 10 ستمبر کو نئی دہلی میں ہونے والی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان “ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل” کے تھیم سے متاثر ہو کر اتحاد کو مزید فروغ دینے کے لیے کام کرے گا اور دہشت گردی، موسمیاتی تبدیلی اور وبائی امراض کو سب سے بڑے چیلنجوں کے طور پر درج کیا ہے جن کا بہترین طور پر مل کر مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

پیر کو جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں جی 7 ممالک کے رہنماؤں نے کہا کہ وہ سب کے لیے پائیدار مستقبل کی حمایت کرتے ہیں۔جرمن صدارت کے تحت جی7 نے، دوسرے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ، اپنے وقت کے بڑے نظامی چیلنجوں اور فوری بحرانوں سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے اپنے عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہمارے وعدے اور اقدامات ایک مساوی دنیا کی طرف ترقی کی راہ ہموار کرتے ہیں۔

گروپ نے مشترکہ بیان میں کہا کہ جیسا کہ ہم جاپانی صدارت کے تحت ہیروشیما میں 2023 کے جی7 سربراہی اجلاس کو دیکھتے ہیں، اور ہندوستانی جی20 صدارت کی حمایت میں، ہم سب کے لیے ایک پرامن، خوشحال اور پائیدار مستقبل کی تعمیر نو کے لیے مضبوط، متحد اور پوری طرح پرعزم ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago