Urdu News

کیا ہے’دبئی ایکسپو 2020‘ ؟ جانئے تفصیلات اور خصوصیات

کیا ہے’دبئی ایکسپو 2020‘ ؟ جانئے تفصیلات اور خصوصیات

دبئی،یکم اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)

آج جمعہ سے سعودی عرب خطے کے سب سے بڑے عالمی اقتصادی ایونٹ "دبئی ایکسپو 2020" میں بھرپور شرکت کر رہا ہے۔ ’دبئی ایکسپو‘ جو کرونا پھیلنے کے بعد سب سے بڑا عالمی ایونٹ قرار دیا جاتا ہے ایک سال کی تاخیر سے منعقد ہورہا ہے۔ یہ مشرق وسطیٰ میں اپنی نوعیت کا پہلا ایونٹ ہے جس میں 191 ممالک سیلوگ شرکت کررہے ہیں۔سعودی عرب "مشترکہ مستقبل کے لیے ایک متاثر کن وڑن" کیسلوگن کے ساتھ سعودی عرب اس ایونٹ کا متحدہ عرب امارات کے بعد دوسرابڑا شریک ہے۔ سعودی عرب نے اس عالمی موقعے پر شرکت کے لیے لوگ، فطرت،ورثہ اور مواقع پر توجہ مرکوزکی ہے اور سعودی عرب اپنے ویژن2030 کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے بعد دوسرا بڑا پویلین کے ساتھ شرکت کر رہا ہے۔ایکسپو 2020 دبئی میں سعودی عرب پویلین کو دوسرا بڑا پویلین قرار دیا جاتا ہے جس کا کل رقبہ 13،059 مربع میٹر ہے۔ یہ ایک جدید اور پائیدار ڈیزائن کے مطابق تیار کیا گیا ہے جو کہ توانائی اور ماحولیاتی ڈیزائن میں پلاٹینم لیڈرشپ سرٹیفکیٹ رکھتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایکسپو کا پہلا ورڑن لندن میں 1851 میں کرسٹل پیلس میں منعقد کیا گیا تھا جو خاص طور پر اس مقصد کے لیے بنایا گیا تھا۔ اس میں ایفل ٹاور کی عارضی پرکشش مقام کے طورپر 1889 میں پیرس میں دکھایا گیا تھا۔ اس کے بعد مشرق وسطیٰ میں پہلی بار ایکسپو اس کی میزبانی کر رہا ہے۔ توقع ہے کہ یہ مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا ایونٹ ہوگا جس میں چھ ماہ کے دوران 25 ملین لوگ وزٹ کریں گے۔کوویڈ وبا کے دوران منعقد ہونے والا سب سے بڑا ایونٹ ٹوکیو اولمپکس تھا جو گذشتہ موسم گرما میں منعقد ہوا تھا لیکن وائرس پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر اس میں تماشائیوں کو براہ راست شرکت کی اجازت نہیں دی گئی تاہم دبئی ایکسپو 2020 ایک ایسا پروگرام ہے جس میں پوری دنیا سے لوگ براہ راست شرکت کریں گے۔

Recommended