Categories: عالمی

کیا ہے’دبئی ایکسپو 2020‘ ؟ جانئے تفصیلات اور خصوصیات

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دبئی،یکم اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
آج جمعہ سے سعودی عرب خطے کے سب سے بڑے عالمی اقتصادی ایونٹ "دبئی ایکسپو 2020" میں بھرپور شرکت کر رہا ہے۔ ’دبئی ایکسپو‘ جو کرونا پھیلنے کے بعد سب سے بڑا عالمی ایونٹ قرار دیا جاتا ہے ایک سال کی تاخیر سے منعقد ہورہا ہے۔ یہ مشرق وسطیٰ میں اپنی نوعیت کا پہلا ایونٹ ہے جس میں 191 ممالک سیلوگ شرکت کررہے ہیں۔سعودی عرب "مشترکہ مستقبل کے لیے ایک متاثر کن وڑن" کیسلوگن کے ساتھ سعودی عرب اس ایونٹ کا متحدہ عرب امارات کے بعد دوسرابڑا شریک ہے۔ سعودی عرب نے اس عالمی موقعے پر شرکت کے لیے لوگ، فطرت،ورثہ اور مواقع پر توجہ مرکوزکی ہے اور سعودی عرب اپنے ویژن2030 کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے بعد دوسرا بڑا پویلین کے ساتھ شرکت کر رہا ہے۔ایکسپو 2020 دبئی میں سعودی عرب پویلین کو دوسرا بڑا پویلین قرار دیا جاتا ہے جس کا کل رقبہ 13،059 مربع میٹر ہے۔ یہ ایک جدید اور پائیدار ڈیزائن کے مطابق تیار کیا گیا ہے جو کہ توانائی اور ماحولیاتی ڈیزائن میں پلاٹینم لیڈرشپ سرٹیفکیٹ رکھتا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قابل ذکر ہے کہ ایکسپو کا پہلا ورڑن لندن میں 1851 میں کرسٹل پیلس میں منعقد کیا گیا تھا جو خاص طور پر اس مقصد کے لیے بنایا گیا تھا۔ اس میں ایفل ٹاور کی عارضی پرکشش مقام کے طورپر 1889 میں پیرس میں دکھایا گیا تھا۔ اس کے بعد مشرق وسطیٰ میں پہلی بار ایکسپو اس کی میزبانی کر رہا ہے۔ توقع ہے کہ یہ مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا ایونٹ ہوگا جس میں چھ ماہ کے دوران 25 ملین لوگ وزٹ کریں گے۔کوویڈ وبا کے دوران منعقد ہونے والا سب سے بڑا ایونٹ ٹوکیو اولمپکس تھا جو گذشتہ موسم گرما میں منعقد ہوا تھا لیکن وائرس پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر اس میں تماشائیوں کو براہ راست شرکت کی اجازت نہیں دی گئی تاہم دبئی ایکسپو 2020 ایک ایسا پروگرام ہے جس میں پوری دنیا سے لوگ براہ راست شرکت کریں گے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago