Urdu News

ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کی باہمی تجارت میں کتنے فیصد کا ہوا اضافہ؟

ہندوستان اور متحدہ عرب امارات

سکریٹری، شعبہ برائے فروغ صنعت اور اندرونی تجارت جناب  راجیش کمار سنگھ، اور متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت تھانی بن احمد الزیودی نے مشترکہ طور پر ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان جامعہ اقتصادی شراکت داری کا معاہدہ(سی ای پی اے)کے نفاذ کی پہلی سالگرہ کی یاد میں تقریبات کا افتتاح کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  راجیش کمار سنگھ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح راہ توڑنے والا ہندوستان-یو اے ای سی ای پی اے، جس پر صرف 88 دنوں میں بات چیت ہوئی تھی، دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ اقتصادی تعلقات میں ایک اہم موڑ بن گیا ہے۔

ہندوستان کے لیے، متحدہ عرب امارات کے ساتھ سی ای پی اے  خطے میں پہلا ہے اور متحدہ عرب امارات  کے لیے، یہ ان کا پہلا  جامع  اقتصادی ترقی معاہدہ ہے۔ جامع  اقتصادی  شراکت  داری کا معاہدہ  کے لاگو ہونے کے بعد سے، ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دو طرفہ تجارت میں پچھلے سال کے مقابلے میں 20% کی زبردست ترقی ہوئی ہے۔

 متحدہ عرب امارات کو ہندوستان کی برآمدات میں بھی 12 فیصد کی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو 2022-2023 میں 31.3 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔ سی ای پی اے کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر،اجیش کمار سنگھ نے آج ابوظہبی میں سالانہ سرمایہ کاری میٹنگ میں کیرالہ پویلین کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ابوظہبی انویسٹمنٹ اتھارٹی کی سینئر قیادت اور ہندوستان میں متحدہ عرب امارات کے سرفہرست سرمایہ کار مبادلہ کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔

متحدہ عرب امارات سے ہندوستان میں سرمایہ کاری میں اضافے کا خیرمقدم کرتے ہوئے راجیش کمار سنگھ نے دونوں کمپنیوں کو دعوت دی کہ وہ ہندوستان میں سرمایہ کاری کے لیے نئے شعبے تلاش کریں، خاص طور پر قابل تجدید اور ڈیجیٹل شعبے۔

Recommended