Urdu News

برطانیہ میں ہندو مسلم کشیدگی،دو برادریوں کے درمیان تشددکی کیا ہےاہم وجہ؟

برطانیہ میں ہندو مسلم کشیدگی

لندن، 19 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

 ایشیا کپ کے میچ میں بھارت کی جیت کے بعد برطانیہ میں ہندو مسلم کشیدگی کی  اطلاعات ہیں۔ برطانیہ کے مشرقی شہر لیسٹر میں دو برادریوں کے درمیان تشدد اور کشیدگی کے بعد 27 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دراصل یہ کشیدگی 28 اگست کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایشیا کپ کرکٹ میچ کے بعد شروع ہوئی تھی۔ ایشیا کپ کا یہ میچ بھارت نے جیتا اور پاکستان کو شکست کا منہ دیکھنا پڑاتھا۔

 اس کے بعد پاکستان کے حامیوں نے احتجاجی مارچ کیا جس سے کشیدگی پھیل گئی۔ اس احتجاجی مارچ کی منظر عام پر آنے والی ویڈیو فوٹیج میں پولیس اس جارحانہ احتجاجی مارچ کو کنٹرول کرتی نظر آ رہی ہے۔

 صاف نظر آرہا ہے کہ پولیس کی جانب سے روکنے کے باوجود شیشے کی بوتلیں پھینکی گئیں اور کچھ لوگ لاٹھیاں اور ڈنڈے اٹھائے سڑک پر نظر آئے۔ ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص لیسٹر میں میلٹن روڈ پر ایک مذہبی مقام سے باہر جھنڈا کھینچ رہاہے۔

Recommended