Urdu News

طب کا نوبل انعام مشترکہ طورپر کسے دیا گیا؟ جانئے کون ہیں وہ خوش نصیب سائنسدان؟

طب کا نوبل انعام مشترکہ طورپر کسے دیا گیا؟ جانئے کون ہیں وہ خوش نصیب سائنسدان؟

طب کا نوبل انعام مشترکہ طور پر ڈیوڈ جولیس اور ارڈم پاٹاپوٹین کو دیا گیا

جسم کے درجہ حرارت اور حسیات سے متعلق دریافتوں پر انعام دیا گیا

دو سائنسدانوں ڈیوڈ جولیس اور ارڈیم پٹاپوٹین کو مشترکہ طور پر درجہ حرارت اور جسم کی حسیات سے متعلق نئی دریافت کے لیے2021 کے طب کے نوبل انعام کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ میں نوبل اسمبلی نے آج دونوں کو نوبل انعام کے لیے منتخب کیا۔ نوبل انعام حاصل کرنے والے سائنسدانوں نے دریافت کیا کہ ہمارا جسم درجہ حرارت اور دباؤ کو کیسے محسوس کرتا ہے۔ایوارڈ جیتنے والوں نے انسان کی حسیات اور ماحول کے مابین پیچیدہ تعامل کو سمجھنے میں اہمپوشیدہ روابط کی نشاندہی کی ہے۔

ڈیوڈ جولیس 4 نومبر 1955 کو نیویارک میں پیدا ہوئے۔ وہ فی الحال کیلیفورنیا یونیورسٹی، سان فرانسسکو سے وابستہ ہیں۔ اردیم پاٹاپوٹین 1967 میں بیروت، لبنان میں پیدا ہوئے۔ وہ ہاورڈ ہیوز میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کیلیفورنیا سے وابستہ ہیں۔

1901میں پہلی بار نوبل انعام دینے کی روایت سویڈن کے سائنسدان الفریڈ بنارڈ نوبل کی یاد میں شروع کی گئی۔ تمام شعبوں میں انعام یافتگان کو دسمبر میں الفریڈ نوبل کی برسی کے موقع پر انعام سے نوازا جائے گا۔ ان سب کو سویڈن کے بادشاہ اعزاز سے نوازیں گے۔ یہ ایوارڈ ایک نوبل ڈپلومہ، ایک تمغہ اور سویڈش کرنسی کی خطیر رقم پر مشتمل ہے۔

Recommended