Urdu News

ازبکستان میں ماں نے3سال کی بیٹی کوریچھ کے پنجرے میں کیوں پھینک دیا؟

ازبکستان میں ماں نے3سال کی بیٹی کوریچھ کے پنجرے میں پھینک دیا

تاشقند،03فروری (انڈیا نیرٹیو)

ازبکستان کے چڑیا گھرمیں خاتون نے3 سال کی بیٹی کوریچھ کے پنجرے میں پھینک دیا۔ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند کے چڑیا گھرمیں ایک خاتون نے اپنی3 سال کی بیٹی کوریچھ کے پنجرے میں پھینک دیا۔یہ منظردیکھنے والوں کی چیخیں نکل گئیں۔

بچی کے پنجرے میں گرنے کے بعد ریچھ بچی کے پاس پہنچا لیکن چڑیا گھرکے عملے نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریچھ کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی اوربچی کونکال لیا۔بچی کوسرمیں چوٹ لگنے کے باعث اسپتال میں داخل کرادیا گیا جہاں اس کی حالت بہتربتائی جاتی ہے۔پولیس نے بچی کی ماں کو قتل کی کوشش کے الزام میں گرفتارکرلیا۔ بچی کی ماں کو15 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔بچی کوپنجرے میں پھینکنے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔

Recommended