Urdu News

بیجنگ نے 2021 میں ہزاروں ٹیچروں کو نوکری سےکیوں نکالا؟ جان کر ہو جائیں گے حیران

بیجنگ نے 2021 میں ہزاروں ٹیچروں کو نوکری سے نکالا

بیجنگ ۔31 جنوری

ایک رپورٹ کے مطابق، چین نے 2021 میں غیر ملکیوں سمیت ہزاروں اساتذہ کو ملکی قوانین اور اخلاقی معیارات کی خلاف ورزی کرنے پر تعلیمی اداروں سے نکال دیا۔گلوبل ٹائمز کے مطابق، زیان کجانگ کانگ چیا انٹر نیشنل سکول   نے   گزشتہ سال دسمبر میں ایک غیر ملکی ٹیچر کو وبا کی روک تھام میں ' غیر مناسب ذاتی رویے' کی وجہ  سے برطرف کر دیا تھا، جو ملازمت کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

اسکول نے مزید بتایا کہ ٹیچر کو نیوکلک ایسڈ ٹیسٹنگ کے دوران انسداد وبائی امراض کے ساتھ بدسلوکی کرنے پر نوکری سے نکال دیا گیا جو کہ چین کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔ژیان کوجیانگ کانگ چیاؤ انٹرنیشنل اسکول نے کہا کہ "ملک یا نسل کی بے عزتی نہ کریں، یا چین میں قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزی نہ کریں۔"

 چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق، 2021 میں، تعلیمی اداروں سے تقریباً 10,000 سرکاری اساتذہ کو نکال دیا گیا۔سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ان رپورٹ شدہ اساتذہ کی کافی تعداد کو تدریسی عملے سے ان کے اپنے اخلاقی مسائل کی وجہ سے ہٹا دیا گیا تھا۔

Recommended