Urdu News

چین نے پاکستان میں اپنے شہریوں کے لیے کیوں کی ایڈوائزری جاری؟

چین اور پاکستان کا قومی پرچم

بیجنگ، 16؍ فروری

پاکستانی پنجاب کی صوبائی حکومت کے  یہ کہنے کے بعد  کہ وہ چینی شہریوں کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتی جو پاکستان کے حکومتی منصوبوں اور چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور  منصوبوں سے وابستہ نہیں ہیں، چین نے پاکستان میں شہریوں سے محتاط رہنے کو کہا ہے۔

جیو نیوز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ چینی وزارت خارجہ کے قونصلر ڈپارٹمنٹ کے ایک نوٹیفکیشن میں ہفتے کو پاکستان میں موجود چینی شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ملک میں اعلیٰ سطح کی سلامتی کے لیے خطرہ ہو سکتے ہیں۔

پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اتوار کو ایک ملاقات کے دوران ان خدشات کو دور کرنے کی کوشش کی اور انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت اپنے شہریوں اور پاکستان میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں چینی سفارت خانے نے بھی ‘ تکنیکی مشکلات’ کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی قونصلر سروسز بند کر دی تھیں اور قونصلر سیکشن کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے کوئی ٹائم لائن فراہم نہیں کی تھی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ، “اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کا قونصلر سیکشن 13 فروری 2023 سے عارضی طور پر بند رہے گا۔

نوٹیفکیشن میں ان شہریوں کے لیے اہم معلومات اور فون نمبر بھی شیئر کیے گئے جنہیں فوری پاسپورٹ اور سفری دستاویزات سے متعلق معلومات اور مدد کی ضرورت ہے۔یہ اعلان چینی سفارت خانے کی آفیشل ویب سائٹ پر شیئر کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کی حکومت نے نجی کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے والے چینی شہریوں کو فروری کے شروع میں اپنی سیکیورٹی کے لیے نجی سیکورٹی کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Recommended