Categories: عالمی

چین کا جاسوسی جہاز’یوان وانگ 5‘ سری لنکا کیوں پہنچا؟ اس بات کا خطرہ تو نہیں؟

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کولمبو، 16 اگست (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
چین کا ہائی ٹیک جاسوسی جہاز’یوان وانگ 5‘ بالآخر منگل کے روز  مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 20 منٹ پر سری لنکا کے جنوبی ساحل پر واقع ہمبنٹوٹا بندرگاہ پر پہنچ گیا۔ یہ 22 اگست تک یہاں رہے گا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یہ چین کا بیلسٹک میزائل اور سیٹلائٹ ٹریکنگ جہاز ہے۔ اس دوہرے استعمال والے جہاز 'یوان وانگ 5‘ کو جاسوسی جہاز بتایا جا رہا ہے۔ بھارت پہلے ہی پڑوسی ملک میں اس کے قیام پر تشویش کا اظہار کر چکا ہے۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے سری لنکا نے چین سے جہاز کے اس سفر کو ملتوی کرنے کی اپیل کی تھی۔ بعد ازاں سری لنکا نے ہفتے کے روز جہاز کو اپنی بندرگاہ پر رکنے کی اجازت دے دی۔ اس سے پہلے اس جہاز کی آمد کی تاریخ 11 اگست مقرر کی گئی تھی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سری لنکا نے کہا ہے کہ مقررہ مدت میں ایندھن کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے جہاز کی بندرگاہ پر آمد کو وزارت دفاع نے منظور ی دی ہے۔  قابل ذکر ہے کہ یہ جہاز سری لنکا سے لے کر جنوبی ہندوستان تک کچھ اہم اور جوہری فوجی اڈوں پر نظر رکھ سکتا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago