Urdu News

کمیونسٹ ممالک کے نمائندوں نے کٹھمنڈو میں کیوں کی خفیہ ملاقات؟

کمیونسٹ ممالک کے نمائندوں نے کٹھمنڈو میں کی خفیہ ملاقات

پانچ دن ہوا غور وخوض،اختتام پر وزیر اعظم پرچنڈ نے عشائیہ کا اہتمام کیا

کٹھمنڈو، 06 فروری ( انڈیا نیرٹیو)

 نیپال میں کمیونسٹ حکومت کے قیام کے بعد نہ صرف چین کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے بلکہ دنیا بھر کے کمیونسٹ ممالک کے نمائندوں کی انٹرنیشنل پیپلز اسمبلی بھی  یہاں خفیہ طور پر منعقد ہوئی ۔ نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں یکم سے 5 فروری تک منعقدہ نیپال کی حکمران نیپال کمیونسٹ پارٹی ماوسٹ سینٹر نے اس کانفرنس کی میزبانی کی ۔

اس کانفرنس میں چین، کیوبا، وینزویلا، برازیل، گھانا، جنوبی افریقہ، مراکش، بنگلہ دیش، اٹلی، اسپین سمیت بعض دیگر ممالک کی کمیونسٹ پارٹیوں کے نمائندے شریک  ہوئے ۔ کانفرنس کے اختتام پر، نیپال کے وزیر اعظم اور ماوسٹ سینٹر کے چیئرمین پشپ کمل دہل ‘پرچنڈ’ نے اتوار کو اپنی سرکاری رہائش گاہ بالوواٹار میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم پرچنڈ نے کہا کہ نیپال کی تمام بائیں بازو کی جماعتوں کو متحد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس میں وہ کافی حد تک کامیابی بھی  ملی ہے۔اس تناظر میں نیپال دنیا کی کمیونسٹ طاقتوں کے لیے ایک بہترین مثال ہے۔

پرچنڈ نے کہا کہ نیپال کا مسلح انقلاب اور امن عمل دنیا کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ ہمارے مطابق نیپال کے آئین میں ترمیم کمیونسٹ تحریک کی ایک بڑی کامیابی ہے۔

Recommended