چین کے حملے پر تبت نے اٹھائی تھی آواز: 1950 میں چین نے تبت پر قبضہ کرنے کے ارادے سے ہزاروں مسلح فوجی وہاں بھیجے۔ ان فوجیوں نے تبت کی سرزمین پر چینی پرچم لہرایا اور اس کے کچھ حصے کو خود مختار علاقے میں تبدیل کر دیا۔ تبت کا باقی حصہ چین کے صوبوں کے ساتھ ملا دیا گیا۔ تبت نے چین کے اس منظم قبضے کے خلاف 13 نومبر 1950 کو اقوام متحدہ سے اپیل کی۔
دراصل تبت پر چین نے 1949 میں ہی قبضہ کر لیا تھا۔ چینی فوج کو یہاں تعینات کر دیا گیا اور تبت کا دنیا سے مکمل رابطہ منقطع کر دیا گیا۔ تبت کی زبان، ثقافت اور مذہب کو نشانہ بنا کر سائنائزیشن کا ا?غاز ہوا۔ 1959 میں تبت پر چین کی اس وحشیانہ کارروائی کے دوران تبتی مذہبی رہنما دلائی لامہ کو بڑی تعداد میں تبتی شہریوں کے ساتھ ہندوستان میں پناہ لینا پڑی۔