Urdu News

پاکستان توجہ ہٹانے کے لیے بے بنیاد بیانات کیوں دے رہا ہے؟

پاکستان کا قومی پرچم

پاکستان کے آرمی چیف منیر کے دعووں پر دفاعی ماہر کا اظہار خیال

 اسلام آباد، 5؍  دسمبر

پاکستان کے نئے تعینات ہونے والے آرمی چیف عاصم منیر کے بھارت سے متعلق  بھڑکاو بیان کے جواب میں دفاعی ماہر قمر آغا نے کہا کہ پاکستان توجہ ہٹانے کے لیے ماضی میں بھی اس قسم کے بیانات دے چکا ہے۔

  انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی میں اکثر دیکھا ہے کہ جب بھی کوئی جنرل پاکستان میں برسراقتدار آتا ہے تو وہ بڑے بڑے بیانات، بڑے دعوے کرتے ہیں، ہم سب جانتے ہیں کہ پاکستان کو 1965، 1971 میں بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی، یہ تاریخ ہے، لیکن پاکستان کے ساتھ جو ہوا وہ سب کو معلوم ہے۔

  پاکستان تقسیم ہوا اور بنگلہ دیش بھی ہندوستان کی مدد سے بنا۔ پاکستان پر  قمرآغا کی یہ نکتہ چینی اس وقت سامنے آئی جب پاکستان کے نئے تعینات ہونے والے چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ ہندوستان پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے( پر دوبارہ دعویٰ کرنے کے اپنے مقصد کو “کبھی” حاصل نہیں کرے گا اور اگر حملہ کیا گیا تو پاکستانی افواج اپنے ملک کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔

  انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان میں کوئی اندرونی بحران ہوتا ہے تو وہ وہاں کے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لیے بھارت کے ساتھ کوئی مسئلہ اٹھاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  “ہم نے ماضی میں ہمیشہ دیکھا ہے کہ جب بھی ان کا اندرونی بحران آتا ہے، وہ پاکستان میں لوگوں کی توجہ بھارت کی طرف مبذول کروانے کی کوشش کرتے ہیں، کبھی کچھ کرتے ہیں، کبھی سرحدی تنازعات پیدا کرتے ہیں۔

Recommended