Urdu News

پاکستان میں سکھ برادری خوف کے ماحول میں رہنے کو کیوں ہیں مجبور؟

پاکستان میں سکھ برادری خوف کے ماحول میں رہنے کو مجبور

جہاں مقتول دیال سنگھ کے رشتہ داروں اور خیر خواہوں نے اس کی ٹارگٹ کلنگ پر سوگ منایا، ان میں سے بہت سے لوگوں نے کہا کہ وہ اب پہلے سے زیادہ غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔پشاور کے کارخانو مارکیٹ میں نقلی زیورات کے ایک نوجوان ڈیلر ہرجیت سنگھ نےبتایا کہ دیال سنگھ کے قتل سے ان کی پوری برادری ‘ دل ٹوٹ گئی’ اور خوفزدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پشاور اور گردونواح میں اقلیتی برادری اور خاص طور پر سکھ انتہائی غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں کیونکہ ہر سات یا آٹھ ماہ بعد ایک اقلیتی شخص کو قتل کر دیا جاتا ہے کیونکہ سکیورٹی ادارے انہیں انتہائی ضروری تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

ہرجیت سنگھ کا خاندان تقریباً 17 سال قبل باڑہ سے پشاور منتقل ہوا تھا جب باڑہ منگل باغ کی قیادت میں کالعدم لشکر اسلام کے موثر کنٹرول میں تھا۔انہوں نے کہا کہ دیال سنگھ کے چار بچے ہیں جن میں تین بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں اور وہ اپنے خاندان کا واحد کمانے والا تھا۔

انہوں نے کہا، “اس کی خراب مالی حالت کی وجہ سے، ہماری کمیونٹی اسے تہوار کے موقعوں پر چوکیدار کے طور پر رکھ دیتی ہے تاکہ وہ اپنی چھوٹی جڑی بوٹیوں کی دکان کے علاوہ کچھ اضافی رقم کما سکے۔

باڑہ میں سکھ برادری کے ایک ترجمان ملک بلندر سنگھ نے مقامی  میڈیا کو  بتایا کہ مقتول کے دادا نے تقریباً تین دہائیاں قبل تیراہ سے ہجرت کی اور باڑہ کے اکاخیل کے علاقے کالنگا میں رہائش اختیار کی۔

Recommended