عالمی

شمالی کوریا کے میزائیل تجربے پر امریکا کیوں ہوا برہم؟

                   نئی دہلی، 4 نومبر(انڈیا نیریٹو) شمالی  کوریا کی جانب سے اچانک ایک ساتھ متعدد میزائل داغے جانے سے امریکہ ناراض ہے۔ امریکہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا پر مزید پابندیاں عائد کرے۔

امریکی قومی سلامتی کونسل کی ترجمان اینڈرین واٹسن نے کہا کہ شمالی کوریا نے میزائل داغ کر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی۔ اس لئے دنیا بھر کے ممالک کو چاہئے کہ وہ شمالی کوریا پر سخت پابندیاں عائد کریں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی سیکیورٹی ٹیم اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر صورتحال کا جامع جائزہ لے رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بدھ کو شمالی کوریا کی جانب سے 23 میزائل داغے جانے کے بعد جنوبی کوریا کے ایک جزیرے پر فضائی حملے کے سائرن بجائے گئے اور لوگوں کو زیر زمین بنکروں میں لے جایا گیا۔ ہنگامی میزائل داغے جانے کے بعد جاپان کے وزیراعظم کے دفتر نے بھی الرٹ جاری کر دیا۔

شمالی کوریا کی طرف سے داغے گئے میزائلوں میں سے کم از کم ایک کا رخ جنوبی کوریا کے جزیرے کی طرف تھا۔ اسی دوران جنوبی کوریا نے بھی جوابی کارروائی کے طور پر اسی سرحدی علاقے میں اپنا میزائل داغا۔ اس سے چند گھنٹے قبل شمالی کوریا نے جنوبی کوریا اور امریکہ کے درمیان جاری فوجی مشقوں کے خلاف احتجاج میں دونوں ممالک کو دھمکی دی تھی کہ انہیں تاریخ کی سب سے خوفناک قیمت چکانی پڑ سکتی ہے۔ شمالی کوریا نے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی بھی دی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago