Urdu News

اسرائیلی وفد کو افریقی یونین کے اجلاس سے کیوں نکالا گیا باہر؟

اسرائیلی وفد کو افریقی یونین کے اجلاس سے نکالا گیا باہر

جوہانسبرگ،19فروری(انڈیا نیرٹیو)

ایتھوپیا میں ہونے والے افریقی یونین کے سالانہ اجلاس سے اسرائیلی وفد کو باہر نکال دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق الجزائر اور جنوبی افریقہ نے اجلاس میں اسرائیلی وفد کی شرکت کی مخالفت کی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وفد کو افریقی یونین کانفرنس کے ادیس ابابا میں ہونے والے افتتاحی اجلاس سے باہر نکالا گیا ہے۔

اسرائیلی وفد کو مبصر کی حیثیت سے شرکت کے لیے دیا گیا دعوت نامہ منسوخ کر دیا گیا تھا۔

واضح ہو کہ ایتھوپیا میں ہونے والے افریقی یونین کے سالانہ اجلاس سے اسرائیلی وفد کو باہر نکال دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق الجزائر اور جنوبی افریقہ نے اجلاس میں اسرائیلی وفد کی شرکت کی مخالفت کی تھی۔

دوسری جانب سے میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل اس واقعے کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل نے کئی دہائیوں کی سفارتی کوششوں کے بعد 2021ء میں افریقی یونین میں مبصر کا درجہ حاصل کیا تھا۔

Recommended