Categories: عالمی

دنیا بھر میں اپنی افواج کے کام کا جائزہ لیں گے: پینٹاگن

واشنگٹن،05فروری(انڈیا نیرٹیو)

امریکہ نے ایک بار پھر دنیا بھر میں اپنی افواج کی صورت حال کے حوالے سے موقف کو دہرایا ہے۔ بالخصوص عراق اور افغانستان سمیت مختلف ممالک میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی لانے کے ان فیصلوں کے بعد جو سابقہ ٹرمپ انتظامیہ نے کیے۔ اگرچہ مذکورہ دونوں ممالک میں امریکی افواج کی سیکورٹی کے خطرات پھر سے بڑھ رہے ہیں۔

امریکی وزیر دفاع لائڈ اوسٹن نے باور کرایا ہے کہ وہ دنیا بھر میں امریکی افواج کی ذمے داریوں اور ان کی پوزیشن کا جائزہ لیں گے۔ اس بات کی ہدایت صدر جو بائیڈن نے کی ہے۔

بائیڈن نے جمعرات کی شب ایک اعلان میں بتایا کہ وہ بیرون ملک تعینات امریکی فوجیوں کی صورت حال کے ایک جامع جائزے کی روشنی میں جرمنی سے اپنے فوجیوں کے جزوی انخلا کو روک دیں گے۔

واضح رہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جون 2020میں اعلان کیا تھا کہ وہ جرمنی میں امریکی فوجیوں میں بتدریج کمی لا کر ان کی تعداد 25 ہزار تک کرنے کے خواہش مند ہیں۔وہ عراق اور افغانستان میں پہلے ہی امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کر چکے ہ یں۔ تاہم بائیڈن انتظامیہ نے باور کرایا ہے کہ وہ دونوں ملکوں میں اپنے فوجیوں کی صورت حال کا جائزہ لے گی۔

نیٹو اتحاد نے تقریبا دو ہفتے قبل اعلان کیا تھا کہ رواں سال مئی کے آغاز میں افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلا قابل اطلاق نہیں۔ گزشتہ برس فروری میں ٹرمپ انتظامیہ اور طالبان تحریک کے درمیان طے پائے جانے والے معاہدے کی رو سے یہ انخلا عمل میں آنا تھا۔

بائیڈن انتظامیہ گزشتہ ماہ یہ اعلان بھی کر چکی ہے کہ وہ طالبان کے ساتھ معاہدے کا جائزہ لے گی۔ ساتھ ہی یہ دیکھا جائے گا کہ آیا طالبان نے معاہدے کی رو سے اپنی پاسداریوں کو پورا کرنے کے ساتھ پر تشدد واقعات میں کمی کو بھی یقینی بنایا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے 15 جنوری کو افغانستان میں اپنے فوجیوں کی تعداد کم کر کے 2500 کر دی تھی۔ یہ 2001کے بعد افغانستان میں امریکی فوجیوں کی کم ترین تعداد ہے۔دوسری جانب عراق میں بھی سابق امریکی انتظامیہ نے اپنے فوجیوں کی تعداد کم کرنے کا ارادہ کیا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago