Urdu News

کیا کینیڈین ڈالر پر ملکہ الزبتھ دوم کی تصویر ابھی بھی چھپے گی؟

کیا کینیڈین ڈالر پر ملکہ الزبتھ دوم کی تصویر ابھی بھی چھپے گی؟

بینک آف کینیڈا کے ترجمان پال بیڈرٹسچر (Paul Badertscher) نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈین ڈالر ملکہ الزبتھ دوم کی تصویر کے ساتھ اْس وقت تک چھپتا رہے گا جب تک وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے اس حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا جاتا۔

ماضی میں کینیڈا برطانیہ کی کالونی کا حصہ رہا تاہم برطانیہ سے علیحدگی کے بعد بھی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی تصویر کینیڈین کرنسی نوٹ پر 2011 سے چھپ رہی ہے جب کہ ملکہ کی تاج پوشی سے اب تک ان کی تصویر کینیڈین سکے کے عقب پر کندہ کی جارہی ہے۔ملکہ الزبتھ کی وفات کے بعد خبریں گردش کر رہی ہیں کہ نئے نوٹ بادشاہ چارلس کی تصویر کے ساتھ چھاپے جائیں گے۔

بینک آف کینیڈا کے ترجمان پال بیڈرٹسچر (Paul Badertscher) نے گردش کرتی ہوئی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ کینیڈین 20 ڈالر کا نوٹ اگلے کئی برسوں تک مارکیٹ میں گردش کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ بادشاہ کے تبدیل ہونے پر ڈیزائن کو ایک مقررہ مدت کے اندر تبدیل کرنے کے حوالے سے کوئی نئی قانون سازی کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی حکومت یا وزیر خزانہ پر منحصر ہے کہ نئے کرنسی نوٹ پر کس کی تصویر یا پوٹریٹ شائع کیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ حکم ثانی تک کینیڈا کے 20 ڈالر کے نوٹ اور سکے پر ملکہ الزبتھ دوم کی ہی تصویر چھپے گی۔

Recommended