عالمی

روسی افواج کاانخلا: کھیرسن میں یوکرائنی پرچم لہرا رہے ہیں اورقومی ترانہ گارہےہیں

روسی حملے کے ساڑھے آٹھ ماہ بعد یوکرین کے شہر کھیرسن سے روسی افواج کے انخلاء  پر لوگ جشن منا رہے ہیں۔ لوگ یوکرین کا قومی ترانہ گا کر جشن منا رہے  ہیں، کھیرسن میں ہر جگہ یوکرائنی پرچم لہرا رہے ہیں۔

اس سال 24 فروری کو روسی افواج نے یوکرین پر حملہ کیا۔ اس کے بعد روس نے جنوبی یوکرین کے علاقے  کھیر سون پر قبضہ کر لیا۔ کھیرسن کو یوکرین کے لیے تزویراتی لحاظ سے ایک اہم شہر سمجھا جاتا ہے۔

حال ہی میں روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے اپنی فوج کو کھیرسن کے قریب دریائے دنیپرو کے مغربی کنارے سے پیچھے ہٹنے کا حکم دیا۔  کھیر سن سے روسی افواج کے انخلاء  کے بعد یوکرین کا ردِ عمل شاید معتدل ہو رہا ہو لیکن کھیرسن کے لوگ جشن کے ماحول میں نظر آ رہے ہیں۔

یوکرین کا قومی پرچم کھیرسن کے انتظامی ہیڈکوارٹر پر لہرایا گیا ہے۔ یوکرین کے جھنڈے کے ساتھ ساتھ یوکرین کی فوج کا جھنڈا بھی وہاں لہرایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسپتالوں، اسکولوں، چوکوں سمیت عوامی مقامات پر لوگ یوکرین کا جھنڈا لہرا رہے ہیں۔

کھیرسن کے علاقے اسٹینسلاو کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں کھیرسن کے مقامی باشندے یوکرین کا پرچم لہرانے کے بعد یوکرین کا قومی ترانہ گا رہے ہیں۔ 21 سیکنڈ کے اس ویڈیو کلپ میں لوگ خوشی سے اچھل پڑے جب ایک شخص یوکرین کا جھنڈا لہراتا ہے۔ تالیاں بجتی ہیں اور پھر لوگ یوکرین کا قومی ترانہ گانا شروع کر دیتے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago