قومی

ستیندر جین کی ضمانت عرضی پر فیصلہ 16 نومبر کو

نئی دہلی، 12 نومبر (انڈیا نیریٹو)

دہلی کی راوز ایونیو کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں جیل میں بند وزیر ستیندر جین کی ضمانت عرضی پر جمعہ کو اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ خصوصی جج وکاس دھول نے فیصلہ سنانے کی تاریخ 16 نومبر مقرر کی ہے۔

جین کی طرف سے پیش ہوئےسینئر وکیل این ہری ہرن نے عرض کیا کہ ای ڈی منی لانڈرنگ قانون کی من مانی تشریح کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رقم انکوش جین، ویبھو جین اور دیگر ملزمان کی ہے، جواینٹری واضح ہے۔ یہ ٹیکس کی خلاف ورزی کا معاملہ ہو سکتا ہے، لیکن منی لانڈرنگ کا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ستیندر جین کا پیسہ کیسے ہو سکتا ہے۔ قبل ازیں ای ڈی نے ستیندر جین کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جین نے 40-50 بار حوالہ آپریٹر کو نقد رقم فراہم کی۔

ای ڈی کی طرف سے پیش ہوئے اے ایس جی ایس وی راجو نے کہا کہ جین مسلسل غلط معلومات دے رہے ہیں، جو تعزیرات ہند کے تحت ایک جرم ہے۔ راجو نے کہا کہ یہ معاملہ ایک کروڑ روپے سے زیادہ کی منی لانڈرنگ کا ہے، اس لیے جین کو ضمانت نہیں دی جانی چاہیے۔ اس سے پہلے 7 نومبر کو راجو نے کہا تھا کہ عدالت نے چارج شیٹ کا نوٹسلے کر تسلیم کیا ہے کہ پہلی نظر میں جرم کیا گیا ہے۔ راجو نے کہا تھا کہ ستیندر جین سے پانچ کمپنیاں منسلک ہیں۔ یہ پانچ کمپنیاں صرف کاغذی کمپنیاں تھیں جو پیسے کو ادھر ادھر منتقل کرنے کے لیے استعمال ہوتی تھیں۔ ان کمپنیوں میں کوئی کاروبار نہیں تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago