Urdu News

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات 29 لاکھ 59 سے متجاوز

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات 29 لاکھ 59 سے متجاوز

واشنگٹن،13اپریل(انڈیا نیرٹیو)

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباءسے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 72 لاکھ 78 ہزار 679 تک جا پہنچی ہے جب کہ اس موذی وائرس سے اموات 29 لاکھ 59 ہزار 324 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 38 لاکھ 46 ہزار 877 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 3 ہزار 903 کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ 11 کروڑ 4 لاکھ 72 ہزار 478 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 76 ہزار 298 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 19 لاکھ 90 ہزار 143 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکہ میں 68 لاکھ 52 ہزار 989 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 9 ہزار 321 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 45 لاکھ 60 ہزار 856 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 71 ہزار 89 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 36 لاکھ 89 ہزار 453 مریض سامنے آچکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل پھر تیسرے نمبر پر آگیا ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 3 لاکھ 55 ہزار 31 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 35 لاکھ 21 ہزار 409 ہو گئی۔فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 99 ہزار 135 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 50 لاکھ 67 ہزار 216 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 3 ہزار 263 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 46 لاکھ 49 ہزار 710 ہو چکی ہے۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 100 ہو گئی جب کہ کیسز کی تعداد 43 لاکھ 73 ہزار 343 ہو چکی ہے۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 34 ہزار 182 تک جا پہنچی ہیں جب کہ کورونا وائرس کے کیسز 39 لاکھ 3 ہزار 573 ہو چکے ہیں۔اٹلی میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 1 لاکھ 14 ہزار 612 ہو گئی جب کہ اس کے کل کیسز 37 لاکھ 79 ہزار 594 ہو گئے۔اسپین میں کورونا وائرس کی وباءسے اموات 76 ہزار 525 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 33 لاکھ 70 ہزار 256 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 79 ہزار 110 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباءکے 30 لاکھ 21 ہزار 64 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سعودی عرب اسی فہرست میں 42 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 765 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 99 ہزار 277 تک جا پہنچی ہے۔1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 93 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 90 ہزار 435 ہو چکی ہے جب کہ کل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 318 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 118 افراد اس موذی وباءکے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 3 ہزار 432 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 8 اعشاریہ 54 فیصد ہو گئی۔

Recommended