Categories: عالمی

پاکستان کے پاس ملک چلانے کے لیے پیسے کیوں نہیں، جان کر رہ جائیں گے حیران؟

پاکستان کے پاس ملک چلانے کے لیے پیسے نہیں، عمران خان کا اعتراف

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بالآخر اعتراف کر لیا ہے کہ ان کے پاس ملک چلانے کے لیے پیسے نہیں بچے ہیں۔ اسلام آباد میں شوگر انڈسٹری کے لیے فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم (ٹی ٹی ایس) کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے پاس اتنا پیسہ نہیں ہے کہ ہم اپنا ملک چلا سکیں  جس کی وجہ سے ہمیں قرض لینا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باعث حکومت کے پاس عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بہت کم رقم رہ گئی ہے۔ساتھ ہی  بڑھتے ہوئے غیر ملکی اخراجات اور کم ٹیکس محصولات ”قومی سلامتی“ کا مسئلہ بن گیا تھا۔ عمران نے کہا کہ مقامی وسائل پیدا کرنے میں ناکامی کی وجہ سے  حکومتوں نیقرضوں کا سہارا لیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی حکومت کو گزشتہ چار ماہ میں 3.8 بلین امریکی ڈالر کا نیا غیر ملکی قرض ملا ہے۔

عمران خان نے 2009 سے 2018 تک برسراقتدار رہیں حکومتوں کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان صرف ٹیکس ادا کر کے ہی قرضوں کے "خطرناک دائرے " سے باہر نکل سکتا ہے۔ انہوں نے اشارہ  دیا کہ ملک اس بحران سے اسی وقت نکل سکتا ہے جب ملک کے عوام پوری ایمانداری سے ٹیکس کی ادائیگی کریں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago