۔وزیر اعظم نے قبائلی فخر کے دن پر گجراتی زبان میں ویڈیو پیغام جاری کیا
احمد آباد، 16 نومبر (انڈیا نیریٹو)
وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم قبائلی فخر کے موقع پرگجراتی زبان میں ویڈیو کے ذریعے گجرات کی قبائلی برادری کو پیغام دیا کہ نوجوان نسل کو قبائلیوں کے تعاون اور جدوجہد سے سیکھنا چاہیے۔ اس کے لیے ایک میوزیم بنائے جائیں گے ۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو اپنے ویڈیو پیغام میں تحریک آزادی میں گجرات کے قبائلی سماج کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی فخر اوروقار کے بارے میں بتانے کے لیے میوزیم بنائے جائیں گے، تاکہ نوجوان نسل قبائلی علاقوں میں قبائلیوں کے ذریعہ کئے گئے تعاون اور ان کی جدوجہد سے سبق حاصل کر سکے۔ وزیر اعظم نے آزادی کی تحریکوں کے دوران گجرات میں قبائلی سماج کی طرف سے شروع کی گئی کئی تحریکوں کے نام بتائے۔ انہوں نے مانگڑھ تحریک اور گرو گوبند کی شراکت کا بھی ذکر کیا۔ وزیر اعظم اس وقت جی -20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے انڈونیشیا کے دارالحکومت بالی میں ہیں۔
ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے وزیر اعظم نے کہا کہ جدوجہد آزادی کے دوران گجرات کے داہود، لیمڈی، جھالود کی پوری پٹی کے قبائلیوں نے انگریزوں کی ناک میں دم کر دیا تھا، انہیں دھول چٹائی تھی۔ جنگلوں میں رہنے والے قبائلی بھائیوں اور بہنوں نے برطانوی حکمرانوں اور غیر ملکی طاقتوں کو بتایا کہ عزت اور وقار کیا ہے، طاقت کیا ہے، فطرت اور روایت سے محبت کیا ہے۔ آزادی کے لیے زندگی کے آخری دم تک کیسے لڑ سکتے ہیں۔
سیکل سیل کی بیماری پر تشویش ظاہر کی
وزیر اعظم نے کہا کہ قبائلی سیکل سیل کی بیماری سے پریشان ہیں۔ ٹرائبل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے سیکل سیل انیمیا سے بچاو¿ کے لیے تحقیق شروع کر دی ہے۔ دنیا بھر کے سائنسدانوں سے مدد لی جا رہی ہے۔ مشن اندرا دھنش ابھیان میں قبائلی علاقوں کو بھی ترجیح دی گئی تاکہ بچے بیماریوں کا شکار نہ ہوں۔ قبائلیوں کو ترقی کا فائدہ مل رہا ہے۔