Urdu News

ادیتی راو حیدری نے بوائے فرینڈ سدھارتھ کے ساتھ ڈانس کیا، ویڈیو وائرل

بالی ووڈ اداکارہ ادیتی راو حیدری گزشتہ کچھ دنوں سے سرخیوں میں ہیں۔ یہ چرچا ان کی کسی فلم کے بارے میں نہیں بلکہ ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں ہے۔ انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے۔

ادیتی اداکارہ سامنتھاروتھ پربھو کے سابق بوائے فرینڈ سدھارتھ کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔ کچھ دن پہلے ادیتی اور سدھارتھ کے رشتے کی چرچاہوئی تھی۔لیکن دونوں اس پر بات کرنے سے گریز کرتے رہے۔ اب ادیتی اور سدھارتھ نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں وہ ‘تم تم’ گانے پر ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔ دونوں کے ڈانس اسٹیپس میچ کرتے نظر آ رہے ہیں۔ مداح دونوں کو ایک ساتھ خوش دیکھ کر بہت خوش ہیں۔ ان کی اس ویڈیو پر سب نے لائکس اور کمنٹس کی بارش کر دی ہے ۔

ادیتی اور سدھارتھ کو ایک ہوٹل میں ایک ساتھ دیکھا گیاتھا۔ اس کے بعد ان کے افیئر کی افواہیں اڑ گئیں۔ 2021 میں انہوں نے فلم مہا سمندرم میں ایک ساتھ کام کیا۔ یہ ایک رومانوی فلم تھی۔ ان کی جوڑی نے شائقین کے دل جیت لیے۔

Recommended