Urdu News

فلم’کسی کا بھائی کسی کی جان’ کے دوسرے گانے بلی بلی کا پرومو منظرعام پر

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی آنے والی فلم ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ مکمل ہو چکی ہے۔ فلم کا دوسرا گانا جلد ریلیز ہونے جا رہا ہے۔ پیر کو سلمان نے اپنے انسٹاگرام پر بلیوں کا ایک مختصر کلپ پوسٹ کیا اور انکشاف کیا کہ گانا ‘بلی بلی’ 2 مارچ کو ریلیز ہوگا۔

نیولگدا کے بعد سلمان خان ناظرین کے لئے ایک مزید کانا ریلیز کرنے جا رہے ہیں جس کا نام بلی بلی ہے۔ اداکار اور گلوکار سکھبیر کے درمیان یہ پہلا اشتراک ہے۔ انہوں نے نئے گانے کی پہلی جھلک اپنے سوشل میڈیا پر جاری کی ہے۔

سلمان خان فلمز پروڈکشن کی فلم ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ کے ہدایت کار فرہاد سامجی ہیں۔ اس فلم میں سلمان خان، وینکٹیش دگوبتی، پوجا ہیگڑے، جگپتی بابو، بھومیکا چاولہ، وجیندر سنگھ، ابھیمنیو سنگھ، راگھو جوئیل، سدھارتھ نگم، شہناز گل، پلک تیواری اور وینالی بھٹناگر نے کام کیا ہے۔ یہ فلم اس سال عید پر ریلیز ہونے والی ہے۔

Recommended