Urdu News

وزیر دفاع نےاتراکھنڈکے اولی میں شاستر پوجا کی

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ

وزیر دفاع  جناب راج ناتھ سنگھ نے آج اتراکھنڈکے اولی میں مسلح افواج کے جوانوں اور آئی ٹی بی پی کے جوانوں کے ساتھ وجئے دشمی منائی۔ وزیر دفاع  نے اپنے دورے کے دوران شاستر پوجا کی اور ملک کی سلامتی اور اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے میں مسلح افواج اور نیم فوجی دستوں کے تعاون کی تعریف کی۔اولی میں شاستر پوجا

قوم کو ہمارے جوانوں کی صلاحیتوں اور ملک کی حفاظت

جوانوں سے ایک فوری خطاب میں، جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وردی میں مردوں اور عورتوں کے ساتھ بات چیت، ہمیشہ حوصلہ افزائی کا ذریعہ بنتی ہے۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ پوری قوم کو ہمارے جوانوں کی صلاحیتوں اور ملک کی حفاظت میں ان کے تعاون پر فخر اور اعتماد ہے۔ وزیر دفاع نے بیرونی خطرات سے قوم کو محفوظ بنانے میں ملک کی افواج کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا، ’’اس محفوظ ماحول نے ہندوستان کو اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ترقی کی نئی بلندیوں کو حاصل کرنے کے قابل بنایا ہے‘‘۔

ہم پربری نظر ڈالتا ہے تو اسے منہ توڑجواب دیا جائےگا۔

وزیر دفاع نے گلوان کے واقعہ کے دوران اپنے جوانوں کی بے . مثال شجاعت اور حوصلہ کی بھی ستائش کی۔ انہوں نے. کہا کہ ہندوستان اس اصول پر یقین رکھتا ہے کہ ’’پوری دنیا ایک خاندان ہے‘‘. لیکن اگر کوئی بیرونی عنصر ہم پربری نظر ڈالتا ہے. تو اسے منہ توڑجواب دیا جائےگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ  اس طرح کی شجاعت کی وجہ سے پوری دنیا میں ہندوستان کے بڑھتے ہوئے قد کو تسلیم کیا ہے. اور ہندوستان ایک اہم فیصلہ سازوں میں سے ایک کے طور پر ابھرا ہے۔ بین الاقوامی فورمز پر ، ہندوستان کو احترام کے ساتھ سنا جاتا ہے۔

 ہندوستانی ثقافت کی روایات اور انفرادیت پر روشنی ڈالی

جناب راجناتھ سنگھ نے شاستر پوجا  کی اہمیت کے بارے میں بھی بات کی. اور ہندوستانی ثقافت کی روایات اور انفرادیت پر روشنی ڈالی. جو کہ تمام چیزوں کے اتحاد پر زور دیتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ ہمیں یہ سکھاتے ہیں. کہ ہمیں ان چیزوں، جو ہماری زندگیوں میں’’شاستر‘‘ (ہتھیار). سمیت جاندار اور غیرجاندار ہوں، اُن تمام  چیزوں کے تعاون کو تسلیم کرنا چاہئے جو ہمیں اپنے دفاع میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

اس کے بعد وزیر دفاع نے ان نوجوانوں کے ساتھ بات چیت کی

اس موقع پر فوج کے سربراہ جنرل منوج پانڈے. جی او سی-ان-سی سوریہ کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل یوگیندر دِمری. مسلح افواج اور آئی ٹی بی پی کے سینئر افسران اور جوان بھی موجود تھے۔

Recommended