Urdu News

پاکستان کو اس کی زبان میں جواب دینے کا حوصلہ ہونا چاہیے: اندریش کمار

مسلم راشٹریہ منچ کے سرپرست شری اندریش کمار جی

پاکستان کو اس کی زبان میں جواب دینے کا حوصلہ ہونا چاہیے: شری اندریش کمار

نئی دہلی،23دسمبر

مسلم راشٹریہ منچ کے 20ویں یوم تاسیس کے موقع پر دارالحکومت دہلی میں ماتا سندری روڈ پر واقع ایوانِ غالب آڈیٹوریم میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منچ کے رہنما اندریش کمار نے کہا ہے کہ اگر پاکستان میں یہ نعرہ لگایا جائے گا کہ پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے لہٰذا ہمیں یہ نعرہ بلند کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا کہ لاہور، کراچی، ننکانہ صاحب کے بغیر ہندوستان نامکمل ہے۔ پاکستان کو اس کی زبان میں جواب دینے کی ہمت ہونی چاہیے۔اندریش کمار نے کہا کہ پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر، بلوچستان، سندھ وغیرہ کو پاکستان سے الگ کیا جا سکتا ہے۔ یہاں لوگ پاکستان سے علیحدگی کی تحریک چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان 1947 میں بھارت سے الگ ہوا اور بنگلہ دیش 1971 میں پاکستان سے الگ ہوا لیکن یہ سب بھارت کا حصہ ہے۔

 حکومت نے خواتین کو تین طلاق سے نجات دلائی

آئین ساز اسمبلی کے تمام مسلم اراکین نے آرٹیکل 370 کے خلاف احتجاج کیا، خود بابا صاحب نے بھی اس کی مخالفت کی، لیکن اس وقت کے وزیر اعظم نے ایک غیر ملکی سازش کے تحت کشمیر میں آرٹیکل 370 کو عارضی طور پر نافذ کر دیا تھا۔ لیکن 70 سال بعد ہماری حکومت نے آکر اسے ختم کر دیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے خواتین کو تین طلاق سے نجات دلائی. اور قانون بنا کر خواتین کو عزت کے ساتھ جینے کا حق دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم کمیونٹی کو ہمیشہ ووٹبینک سمجھا جاتا رہا ہے. اور ان کا استعمال ہوتا رہا ہے۔ موجودہ حکومت نے ان کے حقوق کی بات کی ہے.

اور انہیں عزت سے جینے کا موقع دیا ہے۔  انہوں نے ایک بار پھر کہا ہے کہ جن کا یہاں دم گھٹ رہا ہے. ہم انہیں ضرور کہیں گے کہ وہ کہیں اور جا کر آباد ہو جائیں تاکہ انہیں جنت ملے۔

ایم آر ایم کی طرف سے ہونہار طلباءکو انعامات سے نوازا گیا۔

کہتے ہیں مادر وطن سے غداری کرنے والوں کو جنت نہیں ملے گی۔ اس لیے میں چاہتا ہوں کہ وہ باہر کہیں اور چلا جائیں تاکہ کم از کم اسے جنت مل جائے اور ہم وہاں بھی اس کی عزت کریں۔ اس موقع پر ایم آر ایم کی طرف سے ہونہار طلباءکو انعامات سے نوازا گیا۔ دہلی کے ریاستی صدر محمد صابرین، ایم آر ایم کنوینر عمران چودھری، عرفان مرزا، اجمیر درگاہ کمیٹی کے رکن قاسم ملک، اینگلو عربک اسکول کے خزانچی ڈاکٹر عبدالمجید، اینگلو عربک اسکول اسٹاف ایسوسی ایشن کے سکریٹری ماسٹر مقصود احمد، اقلیتی تعلیمی اداروں کمیشن کے اراکین شاہد اختر، دہلی پردیش بی جے پی اقلیتی مورچہ کے پریس سکریٹری خالد قریشی وغیرہ شری اندریش کمارنے شرکت کی۔

اگرسبھاش چندر بوس زندہ ہوتے تو ملک تقسیم نہ ہوتا: آرایس ایس رہنما اندریش کمار

Recommended