Categories: بھارت درشن

تمام سیاسی پارٹیوں نے مسلمانوں کو اپنا ووٹ بینک بنایا اور دھوکہ دیا،کشمیر میں ہندؤوں کو ہی نہیں بلکہ مسلمانوں کو بھی قتل کیا جارہا ہے:مولانا کلب جواد

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
شیعہ مذہبی رہنما مولانا کلب جواد نے کہا کہ کسی بھی سیاسی پارٹی نے اقلیت کہے جانے والے مسلمانوں کے لئے کچھ نہیں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سب ہی سیاسی پارٹیوں نے مسلمانوں کو محض اپنا ووٹ بینک بنا کر رکھا اور ہمشیہ انہیں دھوکہ دیا۔شیعہ مذہبی رہنما نے ملک کی تقسیم کو سب سے بڑی فاش غلطی بتاتے ہوئے کہا کہ ہمیں سیاسی پارٹیوں سے باوقار سمجھوتا کرکے ہی انتخابات میں شرکت کرنی چاہئے۔ تفصیل کے مطابق منگل کے روز دیوبند تحصیل کے گاؤں تھیتکی میں ذیشا ن حیدر مرحوم کے چہلم میں شرکت کے غرض سے آنے والے مشہور ومعروف شیعہ مذہبی رہنما مولاناکلب جواد نے سیاسی پارٹیوں کے تئیں سب سے زیادہ ناراضگی کا اظہار کیا۔انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو آزادی ملنے کے بعد 55سالوں تک اس ملک کا اقتدار کانگریس پارٹی کے ہاتھوں میں رہا۔اس کے بعد سماج وادی پارٹی اور بھوجن سماج پارٹی کی حکومتیں بھی اترپردیش میں رہیں۔لیکن کسی بھی ایک حکومت نے مسلمانوں کی فلاح وبہود اور انکی ترقی کے لئے ایک بھی کام نہیں کیا۔انہوں نے بی جے پی کو نشان تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی صوبائی سطح پر اپنی پالیسی بدلتی رہتی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مولانا کلب جواد نے تمام سیاسی پارٹیوں پر سخت حملہ بولتے ہوئے کہا کہ آج سیاست کا مطلب صرف اور صرف اقتدار حاصل کرنا ہے کسی بھی پارٹی کے پیش نظر ملک،صوبائی یا عوامی خدمت اس کا مقصد ہرگز نہیں ہوتا۔انہوں نے صاف صاف الفاظ میں کہا کہ موجود ہ حالات کے تناظر میں ہر شخص بہتر طریقہ سے سمجھ سکتا ہے کہ اس ملک کی تقسیم سب سے بڑی غلطی تھی۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ تقسیم نہ ہوئی ہوتی تو آج کسی بھی پارٹی کی یہ ہمت نہیں ہوسکتی تھی کہ وہ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کا استحصال کرے۔انہوں نے کہا کہ آج بھی لوگوں کے جذبات بھڑکا کر اور تنگ نظری پر مبنی نعرے لگا کر ووٹوں کا پولیرائزیشن کیا جاتا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مولانا کلب جواد نے کہا کہ کسی بھی پارٹی کی حکومت بنوا کر ہمیں اپنا حق نہیں ملے گا،بلکہ کسی بھی پارٹی کے ساتھ سمجھوتہ کرکے اور حکومت میں حصہ داری حاصل کرکے ہی اپنے حقوق حاصل کئے جاسکتے ہیں۔کیونکہ حکومت میں شراکت داری کے باوجود اگر پارٹی اپنے وعدوں سے انحراف کرتی ہے تو اس حکومت کو تبدیل کرنے کی طاقت ہمارے پاس موجود ہو۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم ایسا نہیں کریں گے تو اسی طرح ہماری ہر جگہ پٹائی ہوتی رہیگی اور ہم دتکارے جاتے رہیں گے۔مولانا کلب جواد نے کشمیر کی صورت حال اور وہاں ہونے والی قتل وغارت گری سے متعلق کہا کہ کشمیر میں صرف غیر مسلموں کو ہی نہیں بلکہ مسلمانو ں کو بھی قتل کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حالات خراب کرنے کا ذمہ دار ہمارے پڑوسی ملک اور اس کے ایجنٹ ہیں جو مسلسل کشمیر کے حالات کو بد سے بد تر بنا رہے ہیں جبکہ کشمیر کے عوام امن کے خواہاں ہیں۔اس موقع پر سید مہدی حسن،سماجوادی حکومت میں وزیر مملکت کا درجہ رکھنے والے سید عیسی رضاء،محمد سید،فہیم نمبردار،ہادی حسن،محمد نبی،عروج میاں،سراج مہدی،پرویز پردھان،شاہ عالم وغیرہ موجو د رہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago