فوج نے ڈوڈہ میں کمپیوٹر کوچنگ کلاسسز کا افتتاح کیا
ڈوڈہ،6 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)
بھارتی فوج نے ضلع ڈوڈہ کے دور دراز علاقوں سے چالیس لڑکیوں اور چالیس لڑکوں کے لئے ایک نجی ا سکول میں کمپیوٹر کوچنگ کلاسز کا افتتاح کیا۔ جس کا مقصد نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانا ہے۔دس راشٹریہ رائفل کے ایک آفیسر نے بتایا کہ ڈوڈہ ضلع کے دیہات میں کمپیوٹر تعلیم کی سہولیات کا فقدان ہے۔اور غریب طلباء کے لیے نجی اداروں میں آئی ٹی کوچنگ کے لئے فیس کی ادائیگی کرنا ایک رکاوٹ ہے۔ فوج نے ڈوڈہ کے نوجوانوں کو کمپیوٹر کے شعبے میں سدبھاونا پروجیکٹ کے تحت مفت تربیت دینے کی پہل کی۔
ڈوڈہ میں 10 راشٹریہ رائفلز کے کمانڈنگ آفیسر نے کوچنگ کلاسز کا افتتاح کیا۔اس موقع پر طناء میں کتابیں تقسیم کی گئیں۔ طلباء نے آرمی کی طرف سے ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنے پر دلی شکریہ ادا کیا جو ان کے مستقبل کی تشکیل کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ انہوں نے مستقبل میں اس طرح کے مزید اقدامات کے انعقاد کا مطالبہ کیا ہے۔