آسٹریلیائی وزیر اعظم نے افغانستان سے متعلق ٹویٹ پر غیر ضروری ردعمل کا اظہار کیا: چین

کینبرا ، 04 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

Australian PM reacts unnecessarily to tweet about Afghanistan: China

ایک سینئر چینی سفارتکار نے کہا ہے کہ آسٹریلیائی وزیراعظم نے افغانستان میں تعینات آسٹریلیائی فوجی سے ،تعلق ٹویٹ پر غیر ضروری ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ چینی عہدیدار کا کہنا ہے کہ آسٹریلیائی وزیر اعظم موریسن کے جواب نے اس معاملے کو زیادہ طول دیا ہے۔

دراصل اس سال کے شروع میں ، چین کی جانب سے ایک ٹویٹ کیا گیا تھا جس میں آسٹریلیائی فوجی کو افغان بچے کی گردن پر چاقوتانے ہوئے دکھایا گا تھا۔ اس ٹویٹ کے جواب میں ، موریسن نے اس ٹویٹ کو ہٹانے اور چینی فریق  سے معافی کا مطالبہ کیا تھا۔

چین کے نائب سفیر وانگ سنجنگ نے کہا ہے کہ بدقسمتی ہے کہ یہ معاملہ طول پکڑ رہا ہے۔ ہر شخص جانتا ہے کہ افغانستان میں کیا ہوا۔ انہوں نے اس رپورٹ کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیائی فوجیوں نے افغانستان میں تعیناتی کے دوران 39 افغان قیدیوں ، کسانوں اور عام شہریوں کو ہلاک کیا۔

واضح ہو کہ افغانستان  کئی دہائیوں سے اس طرح کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔ ناٹو فوج اپنی کارستانیوں کی وجہ سے بہت مشہور ہیں اس دوران آسٹریلیائی فوجیوں کا یہ عمل کچھ بعید نہیں لگتا ہے تاہم چینی نقطہ بھی چند سوالوں کے گھیرے میں ہیں۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…