Categories: بھارت درشن

پرینکا گاندھی کی گرفتاری کے خلاف کانگریس کارکنان کابی جے پی دفتراور مختلف مقامات پراحتجاج

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
حیدرآباد،5اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اترپردیش میں پرینکاگاندھی کی گرفتاری کے خلاف کانگریس کارکن اچانک حیدرآبادمیں بی جے پی دفتر پہنچ گئے اوردھرنامنظم کیا۔ورکنگ پریسیڈنٹ مہیش کمارگوڑاورمہیلاکانگریس کی صدرسنیتاراوکی قیادت میں کارکنوں نے اچانک بی جے پی آفس پہونچ کرمودی اوریوگی حکومتوں کے خلاف نعرہ بازی کی۔کانگریس کارکن بی جے پی دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے لیکن پولیس نے روک دیا۔اچانک احتجاج سے پریشان پولیس ملازمین کو صورتحال پر قابو پانے میں دشواری پیش آئی۔ زائد پولیس فورس کو طلب کرکے کانگریس قائدین کو حراست میں لے کر بیگم بازارپولیس اسٹیشن منتقل کردیاگیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کانگریس احتجاج کے وقت بی جے پی دفتر کے روبرواس وقت کشیدگی پیداہوگئی جب بی جے پی کارکن بھی جمع ہوگئے اورنعرہ بازی کرنے لگے۔پولیس نے بی جے پی دفتر کے اطراف سیکوریٹی میں اضافہ کردیا۔کانگریس قائدین نے الزام عائدکیاکہ پرینکاگاندھی کی گرفتاری ثبوت ہیکہ کانگریس کی بڑھتی مقبولیت سے یوگی حکومت بوکھلاہٹ کاشکارہے۔8احتجاجی کسانوں کوہلاک کردیاگیااورکانگریس قائدکودورہ سے روکنے کیلئے گرفتاری کی گئی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
احتجاجیوں میں بی سی ڈپارٹمنٹ کے صدرنشین سریکانت گوڑ،ایس سی ڈپارٹمنٹ کے صدر نشین پریتم،پارٹی ترجمان سدھاکر ریڈی اوریوتھ کانگریس و این ایس یو آئی کے قائدین شامل تھے۔اسی دوران جے گیتا ریڈی نے پولیس اسٹیشن بیگم بازار پہنچ کر گرفتار شدگان سے ملاقات کی۔ رکن اسمبلی جگا ریڈی نے سنگا ریڈی چوراہے پر راستہ روکو احتجاج منظم کیا جس پر پولیس نے حراست میں لے لیا۔ جنرل سکریٹری اے آئی سی سی انچارج تلنگانہ مانکیم ٹیگور، صدرپردیش کانگریس ریونت ریڈی، سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرمارکا، سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤاوردیگرقائدین نے اترپردیش میں پرینکا گاندھی کی گرفتاری کی مذمت کی اور الزام عائد کیا کہ نریندر مودی کے اشارہ پر یوگی حکومت نے یہ گرفتاری عمل میں لائی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago