Categories: بھارت درشن

لاہور میں رنجیت سنگھ کا مجسمہ توڑے جانے کے خلاف پاک سفارت خانے کے باہر مظاہرہ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پاکستان ے لاہورمیں مہاراجہ رنجیت سنگھ کے دو سال پرانے مجسمے کو توڑے جانے کے واقعہ کے بعد ریاستی بی جے پی  یووا مورچہ نے بدھ کے روز دہلی میں پاکستانی سفارت خانے کے قریب مظاہرہ کیا۔ اس مظاہرے میں دہلی بی جے پی کے صدر آدیش گپتا، سردار آر پی سنگھ، راجیو ببر، اشوک گوئل سمیت مورچہ کے دیگر عہدیدار موجود تھے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مظاہرے سے پہلے یووا مورچہ کے عہدیدار تین مورتی کے قریب جمع ہوئے۔ اس کے بعد وہاں سے پاکستانی سفارتخانے پہنچا۔ جب وہاں تعینات سیکورٹی اہلکاروں نے انہیں روکا، تو ان کے ساتھ ہلکی سی جھڑپ بھی ہوئی۔ یووا مورچہ کے کارکنوں نے اپنے ساتھ لائے وزیر اعظم پاکستان کا پتلا جلانے کی کوشش کی، لیکن سیکورٹی اہلکاروں نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ریاستی بی جے پی صدر آدیش گپتا نے کہا کہ پاکستان میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کو توڑنا حکومت پاکستان کی مسخ شدہ ذہنیت کو بیان  کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور، پاکستان میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ توڑنے کے واقعے کے بعد سکھ برادری میں ناراضگی ہے۔ یہ پہلی بار نہیں بلکہ تیسری بار ہوا ہے۔گپتا نے کہا کہ پاکستان خود کو ایک جمہوری ملک کہتا ہے۔ پوری دنیا اس کا چہرہ دیکھ رہی ہے۔ لوگ اس واقعے سے ناراض ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago