روزگار میلہ کی تقریبات ملک بھر میں منعقد کی جا رہی ہیں اور نئی تقرریوں کو مختلف مرکزی وزارتوں/محکموں/سینٹرل پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز (سی پی ایس یو) /خود مختار اداروں بشمول صحت و تعلیم کے اداروں، پبلک سیکٹر کے بینکوں وغیرہ میں شامل کیا گیا ہے۔ تقرریوں کی تعداد کی جو تفصیلات فراہم کی گئی ہیں وہ متعلقہ وزارتوں/محکموں/تنظیموں وغیرہ کے ذریعہ تیار کردہ ہیں۔
خالی اسامیوں پر بھرتی ایک مسلسل عمل ہے۔ مرکزی حکومت کی مختلف وزارتوں/محکموں اور ان سے منسلک اور ماتحت دفاتر میں اسامیاں ملازم کے ریٹائرمنٹ، استعفیٰ، موت، اور ترقی وغیرہ کی وجہ سے خالی ہوتی ہیں۔ چونکہ بھرتیاں یا تو براہ راست متعلقہ اتھارٹی کے ذریعے کی جاتی ہیں یا یونین پبلک سروس کمیشن، ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈ اور اسٹاف سلیکشن کمیشن، آئی بی پی ایس وغیرہ جیسی ریکروٹمنٹ ایجنسیوں کے ذریعے کی جاتی ہیں، ان کے ذریعہ اسامیوں/ بھرتیوں کی مرحلہ وار تفصیلات رکھی جاتی ہیں۔
یہ اطلاع عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت میں وزیر مملکت اور وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…